Search results

  1. D

    عید الفطر مبارک ہو

    میری طرف سے تمام فورم ممبرز کو عید الفطر کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں رب کریم ماہ صیام کی جملہ عبادات کو قبول فرماۓ اور کورونا کے مرض سے عالم انسانیت کی خلاصی کرے آمین
  2. D

    طیارہ حادثہ

    پی آئی اے کا طیارہ جو لاہور تا کراچی محو پرواز تھا، اپنی منزل کے عین قریب حادثے کا شکار ہوگیا- درجنوں اموات کی ابتدائی اطلاعات ہیں- اکثریت ان مسافروں کی ہوگی جو عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ہمراہ منانا چاہ رہے ہوں گے- بےخبر تھے کہ بےرحم موت منتظر ہے- اناللہ وانا الیہ راجعون- رب کریم متوفین کی...
  3. D

    بلڈی سوئیلین ، ایک تمثیل

    فوج پر "مہربان " کچھ دوستوں نے واقعہ سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ شاید قانونی شکنی کی یہ روایت کچھ باوردی افسران تک محدود ہے- باقی سماج پاوتر اور قانون پسند ہے تو یہی تجربہ ناکے پر کسی ایم این اے یا ایم پی اے کے ساتھ کرلیں- موجودہ تو توپ چیز ہے، کسی سابق وزیر، مشیر، سینٹر کو آزما لیں- کسی...
  4. D

    اوہ جی، سب سازش ہے

    خبر ہے حکومتی جماعت سے خصوصی کوٹہ پر ممبر صوبائی اسمبلی، شاہین رضا کورونا وائرس کے باعت انتقال کرگئیں- رب کریم مغفرت کرے حکومت جو لاک ڈاؤن کو نرم کرنے میں گومگوں صورتحال کی شکار تھی، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد وہ حجت بھی تمام ہوچکی- بازار خریداروں سے اٹے پڑے ہیں اور سماجی فاصلہ یا دیگر...
  5. D

    دو کردار، مختلف انجام

    دو کردار، مختلف انجام -------------------------- ججی مالشیا اور بلاول قریب آگے پیچھے اسی سال پیدا ہوۓ، ہم عمر ہی سمجھیے ایک کی کچے گھر میں بوسیدہ کاٹھ پر تو دوسرا کئی ٹرینڈ دائیوں کی نگرانی میں پیدائشی عمل سے گزرا- فرق اتنا ہے کہ ایک کی پیدائش محلے کی اور دوسرے کی محلات میں ایک کو ٹٹ پونجیا...
  6. D

    پیش کر غافل، عمل کوئی اگر دفتر میں ہے

    پیش کر غافل، عمل کوئی اگر دفتر میں ہے ------------------------------------------- یہ واقعہ پہلے بھی بیان کرچکا، احتسابی سرکس میں ایک پھر سے relevant ہے سن 1930 کے اوائل سے جرمنی سیاسی انتشار کا شکار تھا- ہٹلر سیاسی افق پر چھا چکا تھا اور اس کی نازی تحریک حکومت کے لیے دردسر بنی ہوئی تھی- اگلے...
  7. D

    کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب

    کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب --------------------------------- انگریزوں کے مسلط کردہ سیاہ کتابی دور سے کچھ پہلے کی بات ہے جب حکمران عدالتوں میں قاضیوں کا تقرر کرتے تو قانون کے لازمی علم کے ساتھ یہ خوبی مدنظر رکھتے کہ قاضی میں " چھٹانک " بھر فراست، رحم دلی، اور خوف خدا بھی ہے- منصف بھی محض کتابی...
  8. D

    دو رخی پالیسی کیوں؟

    پوری سرکاری مشینری میں کوئی ایسا رجل الرشید نہیں تھا جو حکومت کو اس اقدام کے منفی نتائج سے آگاہ کرتا- نجانے حکومت اس appeasement کی پالیسی سے کیا پیغام دینا چاہتی تھی؟ خصوصاً ایسے معاشرے کو جو پہلے ہی سے کریک ہوتی فالٹ لائنز پر کھڑا ہے- جہاں فرقہ وارایت پر قابو پاؤ تو لسانیت کا جن قابو سے باہر...
  9. D

    تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

    کیا ڈیرہ غازی خان کی زمین اس قدر بنجر اور بےثمر تھی کہ بزدار کو کوئی اور نہ ملا تو سرکاری ہسپتال والد کے نام سے منسوب کرنا پڑا- کوئی تو تاریخی، مذہبی، سیاسی یا سماجی شعبے میں رہا ہوگا جس نے شہر کی تعمیر وترقی یا نام پیدا کرنے میں کردار ادا کیا ہوگا آپ کو یاد ہوگا کہ عمران خان نے جس وقت بزدار کی...
  10. D

    راجہ داہر تا ارطغرل

    راجہ داہر جیسے متنازعہ کردار کو ہیرو قرار دینے سے شروعات ہوئیں- غیرمنطقی تاریخی مذہبی جواز گھڑے گۓ- بات بنی اور نہ یہی رکی --- تاریخی کردار پرمبنی ارطغرل ڈرامہ کو ترکی ثقافت کی یلغار سے تشبہیہ دی گئی، قوم کو کم مائیگی اور احساسِ کمتری کا طعنہ دیا گیا- لے دے کر اب ہمارے اسلامی نام رہ گۓ ہیں، بعید...
  11. D

    اشرافیہ کی ترجیحات میں عوام نہیں

    دو دن قبل مودی کے ہندوستان سے ایک افسوسناک خبر آئی- لاک ڈاؤن کے سبب بےروزگار مزدور ایک بڑے شہر سے اپنے گاؤں جانب رواں تھے- لاری اڈے چونکہ بند ہیں تو وہ کئی سو میل یہ طویل فاصلہ پیدل طے کررہے تھے- رستے میں رات پڑی تو ٹرین کی پٹڑیوں پرسوگۓ- دن بھر کی بھوک، پیاس، اور سورج کی حدت کے مارے بےسدھ تھے،...
  12. D

    امیر عبدالرحمن اور ارطغرل ڈرامہ

    امیر عبدالرحمن سوم کا علم وادب سے لگاؤ اور سرپرستی کا یہ عالم تھا کہ قرطبہ شہر میں چھ سو کے قریب کتب خانے تھے- مرکزی لائبریری میں ایک اندازے کے مطابق چار لاکھ کتب کا عظیم زخیرہ تھا جو کئی زبانوں پر مشتمل تھیں- یونانی و قدیم مصری مفکروں وسائنسدانوں کی کتب کے تراجم کیے جاتے تاکہ ان کی علمی بنیادوں...
  13. D

    انجینئیر مرزا --- دونکات

    انجینئیر محمد علی مرزا نوجوان محقق اور سلیف میڈ اسکالر ہیں- دین کی تعلیمات پر قدرے دسترس رکھتے اور اپنی راۓ کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں- قلیل وقت میں سوشل میڈیا کو بروۓ کار لاتے ہوۓ ہوۓ وہ نسلِ نو کو اپنا گرویدہ بناچکے جو روایتی علماء کے وعظ وتلقین میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی- یوں وہ بھی ان...
  14. D

    نہ جناب ریکوری کافی نہیں

    خبر ہے کہ ایف آئی اے نے سکھر کے ان سرکاری افسران سے چار کروڑ کی ریکوری کرلی جن کی بیگمات بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کو چونا لگاتی رہیں ان کرپٹ ریاستی اہلکاروں نے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر یہ رقوم واپس کی- کمالِ مہربانی اور شفقت کا مظاہرہ کیا ان "دیانت دار" افسروں نے وگرنہ واپس نہ بھی کرتے تو...
  15. D

    عمران دوراہے پر

    عمران دوراہے پر ------------------ جہانگیرترین اپنی پارٹی نہیں بنا رہے-" مشیراوورسیز پاکستانیز زوالفقار بخاری بیان نہیں، بین السطور پیغام کو پڑھا سمجھا جاۓ، مفاہمت کا واضح اشارہ ہے --- تحقیقات میں نرمی کرو وگرنہ سیاسی نتائج کے لیے تیار رہو تو کیا اس لیے فرانزک رپورٹ دو ہفتوں تک مؤخر ہوئی تاکہ...
  16. D

    اوریا مقبول جان اور مسخ شدہ حقائق

    اوریا مقبول جان اور مسخ شدہ حقائق -------------------------------------- اوریا ایک "مقبول" کالم نگار اور سابق بیوروکریٹ ہیں- مسلم زریں دور، خلافت کا قیام، سودی معیشت کا خاتمہ، مغربی تہذیب وثقافت کی کمزوریاں جیسے نوعیت کے موضوعات پر لکھنا ان کا niche یعنی وہ مردِمیدان ہیں چونکہ یہ موضوعات...
  17. D

    یوم مزدور ۔۔۔ حبیب جالب

    یوم مئی ----- حبیب جالب -------------------------- کوئی جاکر جالب کو خبر کرے کہ وطن عزیز میں مزدور آج بھی سرمایہ دار کے شکنجے میں پھڑپھڑا رہا ہے- غاصب اشرافیہ سے آج بھی وہ اپنے جائز حقوق کا طلبگار ہے- سنگدل حکمرانوں سے آج بھی امیدیں لگاۓ بیٹھا ہے- افسوس، عشروں بعد بھی مزدور کی قسمت نہ بدلی!ۓ...
  18. D

    نکڑے مت لگاؤ

    تحقیقی شواہد سے یہ بات ثابت ہے کہ جب سماج میں ایک کمیونٹی کو مارجنلائز کردیا جاۓ تو نتائج منفی برآمد ہوتے ہیں- لاعلمی میں روا رکھے گۓ سلوک سے ایسی کمیونٹی اثاثہ بننے کی بجاۓ ایک لائبیلیٹی (بوجھ) بن جاتی ہے جس کا استحصال کئی سطحوں پر ہوتا ہے معاشرہ جب منقسم ہوگا تو تاک میں بیٹھی دشمن طاقتیں اس...
  19. D

    وباء اور جدید اشرافیہ

    زمانہ بدلا تو سماجی تفاوت کا انداز بھی بدل گیا- وہ دور لدگیا جب صاحب ثروت کی امارت کی پیمائش زمین، مویشی، اور زخیرہ کردہ جواہرات سے ہوتی تھی- پکی فصل پر ژالہ باری ہوئی اور تمام محنت غارت، یا سیلابی ریلہ مویشیوں کو بہا لے گیا یا پھر چوروں نے نقب لگائی اور تمام قیمتی سامان لے اڑے- کسی بھی ناگہانی...
  20. D

    لاہوربار پر نوازشیں

    لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر وزیراعلیٰ بزدار نے لاہور بار کے عہدےداروں کو 10 کروڑ کا چیک دے دیا- جس کا مقصد وباء میں معاشی تنگدست وکلاء کی دستگیری کرنا ہے اچھی پیش رفت ہے- یہ سلسلہ یہاں رکنا نہیں چاہیے- سخاوت کا یہ دریا میڈیا کی جانب بھی بہنا چاہیے- فردوس عاشق کو ہٹانے کی نوبت پیش آۓ گی اور نہ...