انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگز جاری کردی ہیں جس کے مطابق بیٹنگ رینکنگ کی پہلی 2 پوزیشنز پر پاکستانی بلے بازوں نے قبضہ کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اسٹار بیٹسمین امام الحق نےبھارتی بلے بازوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو تیسری اور چوتھی پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ امام الحق نے بہتری دکھاتے ہوئے دوسرے پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بابراعظم ون ڈے...