کراچی کی مقامی عدالت نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازبیا ویڈیو لیک کرنے پر ان کی تیسری بیوہ دانیہ ملک کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل انتقال کرنے والے سابق رکن قومی اسمبلی اور مشہور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نجی زندگی کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کرنے کے خلاف سماجی تنظیم کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی تنظیم نے کراچی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی کی عدالت میں نازیبا ویڈیو لیک کرنے پر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ...