امریکا میں سیاہ فام کیخلاف نسل پرستی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، نیویارک کے شہر بفیلو میں انتہا پسند سفید فام شہری نے سیاہ فام کی آبادی والے علاقے پر حملہ کردیا، فوج وردی میں ملبوس حملہ آور نے سپر اسٹور کے قریب گاڑی روکی اور خریداری کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
سفید فام نوجوان کی اندھا دھند فائرنگ سے 10 ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دہشت گرد واقعے کی لائیو اسٹریمنگ بھی کرتا رہا،جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کس طرح شہریوں کو نشانہ بنایا جارہاہے، حملہ آور کو گرفتار کر کے عدالت پیش کردیا گیا...