فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ان کی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ زوم پر بات ہوئی تو انہوں نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملک بوستان نے انکشاف کیا کہ شہبازشریف کا خیال تھا کہ یہ قیمت صرف اوپن مارکیٹ میں بڑھ رہی ہے انٹربینک میں نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں ڈالر کی اڑان روکنے کے لیے فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے زوم پر میٹنگ کی جس میں فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے وزیراعظم کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت نیچے لانے، آئی ایم ایف کو راضی، امپورٹ بل...