سائنس اور ٹیک

دنیا کی آئی ٹی کمپنی گوگل نے اپنا ویب براؤزر 'کروم' استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کردیا ہے۔ خبررساں ادارے ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے کروم استعمال کرنےو الے صارفین کو ایک سائبر حملے کے خدشے کے پیش نظر خبردار کیا ہے اور ساتھ ہی اضافی سیکیورٹی اور فیچرز کے نئے ورژن پر اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز بھی دیدی ہے۔ رپورٹ میں امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گوگل نے کروم استعمال کرنے والے صارفین کو ایک وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کروم پر خطرناک سائبر...
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے لئے نئی پالیساں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیس بک نے صحافیوں اورسماجی کارکنوں کو عوامی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کو ہراسانی سے بچانے کے لیے پالیسیاں مزید سخت کردیں ہیں۔ اس ضمن میں فیس بک کے گلوبل سیفٹی چیف اینٹی گون ڈیوس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو ہراسانی اور دھمکیوں سے بچانے کے لیے پالیسیاں سخت کی گئی ہیں جس کے تحت اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ بھی کیا جاسکے گا۔ عوامی اعداد...
پاکستان میں موجود معروف کار مینوفیکچرر "ہونڈا" نے اپنی 11ویں جنریشن کی سیڈان گاڑی "سوک" کا ماڈل ملک بھر میں متعارف کرانے کیلئے درآمد کر لیا ہے۔ 1973 میں پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے ماڈل کے بعد یہ 10 ویں بار ہے جب ہونڈا سوک کو ری ڈیزائن کیا گیا۔ 11 جنریشن سوک کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلے سے بہتر کارکردگی کی حامل گاڑی ہے۔ ہونڈا سوک 2022 میں 4 ورژن ایل ایکس، اسپورٹ، ای ایکس اور ٹورنگ دستیاب ہوں گے۔ نئی سوک پہلے سے زیادہ لمبی ہے جس میں وہیل بیس کو 1.4 انچ بڑھایا گیا ہے...
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترمیم شدہ رولز کے تحت پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی ، پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے مابین رابطوں کیلئے رولز اہم کردار ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی ، انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ...
فیس بک کی جانب سے صارفین کو ایک مخصوص سیٹنگ این ایبل کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں صارف کا اکاؤنٹ لاک کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے ان تمام صارفین کو ایک انتباہی نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے جن کے فرینڈز اور فالوورز کی تعداد کافی زیادہ ہے اور انہیں فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر وہ 15 اکتوبر 2021 تک فیس بک پروٹیکٹ کو ٹرن آن نہیں کریں گے تو اکاؤنٹ کو اس وقت تک کے لیے لاک...
ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے کچھ عرصہ قبل ایک فیچر متعارف کرایا تھا، صارفین نے اس فیچر کو پذیرائی دی اور ٹویٹر نے اسے سافٹ بلاک کا نام دیدیا۔ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے پیش کیے گئے نئے فیچر کو سافٹ بلاک کا نام دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کسی فالوور کو اس لسٹ میں ڈالتے ہیں تو اس کو اپنی ٹائم لائن پر آپ کی ٹویٹس نہیں دکھیں گی البتہ وہ آپ کو ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کر سکے گا۔ ڈائریکٹ میسیج کا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی کو کسی نے سافٹ بلاک کیا ہے تو وہ اس سے معذرت کرکے اپنے آپکو انبلاک...
ڈیجیٹل کوالٹی آف لائف(ڈی کیو ایل) انڈیکس 2021 میں پاکستان14 درجے تنزلی کے بعد 97ویں نمبر پر آگیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈی کیو ایل انڈیکس دنیا بھر کے ممالک میں رہنے والے افراد کو ملنے والی ڈیجیٹل سہولیات کے حوالے سے مرتب کی جانے والی ایک فہرست ہے۔ سال 2021 کی ڈی کیو ایل انڈیکس میں پاکستان 14درجے تنزلی کے بعد 97ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 32ایشیائی ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر28واں ہے۔ ڈی کیو ایل انڈیکس 2021 کے مطابق پاکستان میں رہنے والے افراد نے 3 شعبوں میں معیار کو...
ایشیاء یورپ 25 ہزار کلومیٹر طویل ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل پیدا ہونے سے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ٹیرا بائٹ کا اہم ترین کیبل نیٹ ورک فجیرا کے قریب خراب ہوا جس کے باعث پاکستان سمیت متعدد ایشیاء ممالک میں انٹرنیٹ اسپیڈ سلو ہوگئی ہے۔ ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ بحران کے باعث انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کو دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقل کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی خلل کو دور کرنے اور مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق...
2 روز قبل دنیا بھر میں فیس بک کی تمام سروسز کی بندش کے باعث ایک نئی میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کو مزید 7 کروڑ نئے صارف مل گئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ خود ٹیلی گرام کی جانب سے سامنے آیا جس کے مطابق فیس بک ، انسٹاگرام، میسنجر اور واٹس اپ کی سروسز معطلی کی وجہ سے ٹیلی گرام کے صارفین میں 7 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ بانی ٹیلی گرام پاول دروف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس روز فیس بک سروسز معطل ہوئیں اس روز ہمارے صارفین میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ہم فخریہ طور پر یہ کہہ...
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی 7 گھنٹے بندش رہنے کے دوران ہیکروں نے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کا ڈیٹا چوری کیا ہے جسے بعد ازاں ڈارک ویب پر فروخت کر دیا گیا ہے۔ آن لائن سیکیورٹی اینڈ پرایویسی کی ویب سائٹ "پرائیویسی افیئرز" نے اس حوالے تحقیق کی کہ کیا ایسی خبروں اور دعوؤں میں کوئی صداقت ہے یا یہ صرف افواہیں ہی ہیں۔ مذکورہ ویب سائٹ کے سی ای او مکلوس زولٹان نے کہا ہے کہ اس متعلق جو دعوے کیے جا رہے ہیں وہ اس سوشل میڈیا آؤٹیج (سوشل میڈیا کی طویل بندش) سے پہلے...
معروف چیٹ ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ کے نئے فیچر نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، کمپنی نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جلد متعارف کروائے جانے نئے پرائیویسی فیچر میں سیٹنگز اپ ڈیٹ کی گئی ہیں، اس نئے فیچر کی مدد سے مخصوص رابطوں کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کو غیر فعال کیا جا سکے گا۔ اب نئی سیٹنگز کی مدد سے صارفین چاہیں تو اپنا اسٹیٹس کا لاسٹ سین، پروفائل پکچر اور تفصیلات کو چند مخصوص لوگوں کے لئے چھپاتے ہوئے دیگر کانٹیکٹس کو دکھا سکیں گے۔ واٹس...
بعض اوقات سوشل میڈیا پر اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں کسی فرد خاتون یا مرد کی ایسی نازیبا ویڈیو سامنے آتی ہیں کہ اس کے باعث اس فرد کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا یا لمبے عرصے تک بلیک میل کیا گیا تھا۔ بلیک میلرز ویڈیوز صرف غیرشادی شدہ جوڑوں کو ہی اپنا شکار نہیں بناتے بلکہ شادی شدہ جوڑے بھی پرائیویسی لیک ہونے کے خوف سے بلیک میلنگ کا شکار ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات ویڈیوز کیساتھ ٹمپرنگ کی جاتی ہے۔ ایسی ممکنہ صورت حال سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ گھر سے باہر جب بھی کسی ہوٹل یا...
انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) سیکٹر کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن نمایاں بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان132ممالک میں 107سے99پوزیشن پر آگیا۔ پاکستانی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکٹر کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری حاصل کرلی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ٹی سیکٹر کے 132 ممالک کی فہرست میں 107ویں پوزیشن سے 99 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ٹی سیکٹر میں کی گئی اصلاحات کے بدولت عالمی درجہ بندی میں بہتری دکھائی ہے، مجموعی طور پر پاکستان...
مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کیلئے پاس ورڈ کے بغیر بھی اکاؤنٹ میں لاگ اِن اور سائن اِن ہونے کا طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔ پاس ورڈ کے بغیر کسی بھی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ یا سروس پلیٹ فارم میں لاگ اِن ہونے کیلئے صارفین کو اپنے اسمارٹ فون پر "مائیکرو سافٹ اتھنٹی کیٹر" یا "ونڈوز ہیلو" ایپ درکار ہوگی۔ کوئی صارف جب بھی اپنے کسی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں داخل ہونا چاہے گا تو صارف مذکورہ دونوں میں سے ایک ایپ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کے ذاتی ہونے کی تصدیق کرے گا اور یوں وہ بغیر پاس ورڈ ٹائپ کیے، اس اکاؤنٹ میں لاگ...
ایپل کے موبائل آئی فون 12 اور نئے آنے والے آئی فون13 میں کچھ زیادہ فرق نہیں اس لیے سوشل میڈیا صارفین اس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھ کر پریشان ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے دلچسپ میمز شیئر کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایپل ایونٹ میں کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے نئے آئی فون13 کی رونمائی کی تقریب میں بتایا کہ اس نئے ماڈل میں نیا کیا ہے۔ حیران کن طور پر اس میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی مگر اس کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث اس برانڈ کے صارفین اب نئے نئے میمز...
انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام لڑکیوں میں منفتی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ حتیٰ کہ چھوٹی عمر کی لڑکیاں اس سے نفسیاتی مریض بن رہی ہیں۔ امریکی اخبار نے کہا ہے کہ فیس بک کے ماہرین 2012 میں خریدے جانے والے اس پلیٹ فارم پر گزشتہ 3 برس سے تحقیق کر رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس رپورٹ کا خلاصہ نوعمر اور کمسن لڑکیوں پر انسٹاگرام کے "زہریلے اثرات" تھا۔ کیونکہ اس میں جسمانی خدوخال اور چہرے پر زور دیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام نے کہا ہے کہ وہ اس...
سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر اب اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں لوگ فیس بک گروپ کی طرح سے شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ فیچر بالکل فیس بک کے گروپس جیسا ہو گا یا اس سے ملتا جلتا فیچر ریڈٹ میں سبریڈٹ کے نام سے بھی پایا جاتا ہے۔ یا یوں کہہ لیجیے کہ ٹوئٹر کمیونیٹیز ایک خاص موضوع سے دلچسپی رکھنے والے ٹوئٹر صارفین کا ایک گروہ ہوگی۔ کمیونیٹی میں کی جانے والی ٹویٹس کو اگرچہ تمام ٹوئٹر صارفین دیکھ سکیں گے تاہم صرف کمیونٹی کے ارکان ہی ان پر تبصرہ کرسکیں گے۔ یہ فیچر بالکل ویسا ہی...
فیس بک اور رے بین کا شاہکار۔۔ موبائل،سوشل میڈیا، کیمرہ سب کچھ گلاسز میں فیس بک اور اٹلی کی معروف گلاسز کمپنی رے بین کا اشتراک لایا ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا انقلاب، اب آپ کو فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جانے کی ضرورت نہیں، بس اسمارٹ گلاسز لیں اور سب پالیں۔ جی ہاں فیس کے بانی مارک ذکر برگ نے رے بین کمپنی کے ساتھ مل کر ایک ایسا جدید ترین گلاسز لانچ کیا ہے، جو صرف انگلی کی جنبش سے تصویر کھینچے گا،وڈیو بنائے گا، موسیقی بھی سنی جاسکتی ہے، اور ٹیلیفونک رابطہ بھی...

Sponsored Link