وزیرِاعظم شہباز شریف نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔یہ ٹیکس سیمنٹ، چینی، تیل و گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینل، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹوموبائل، سگریٹ، اسٹیل، کیمیکل، بیوریجز پر لگایا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کے مطابق یہ ٹیکس غریب ختم کرنے کیلئے لگایا گیا ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس ٹیکس سے غربت کیسے ختم ہوگی اور یہ پیسہ کیسے خرچ ہوگا؟
اس اعلان کے ہونے کی دیر تھی کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج یکایک دھڑام سے نیچے آگری اور 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔...