کراچی میں ایک شوہر نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر بہیمانہ تشدد کرکے اپنی32 سالہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، واردات کے بعد ملزم اپنے 3 بچوں کو لے کر فرار ہوگیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں اللہ بخش گوٹھ میں پیش آنے والی اس دلخراش واردات میں وسیم نامی شخص نے اپنی 32 سالہ اہلیہ فریال کو دن کی روشنی میں مبینہ طور پر اپنے گھر والوں کی موجودگی میں چاقو کے وار کرکے قتل کردیا، واردات کے بعد وسیم اپنے تین بچوں جن کی عمریں 10، 7 اور 2 سال...