خبریں

رائے

Threads
2
Messages
14
Threads
2
Messages
14

خصوصی انٹرویو

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
لاہور کے مدرسے میں بدفعلی کے معاملے پر پولیس کا چالان منظر عامر پر آ گیا ہے جس میں ہولناک قسم کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم مفتی عزیز الرحمان 3 سال تک ہر ہفتے متاثرہ شخص کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ ملزم نے وفاق المدارس میں اپنے اثر ورسوخ کی بنا کر طالبعلم کو بدفعلی پر راضی کیا تھا۔ پولیس نے اپنے چالان میں عزیز الرحمان سمیت 3 بیٹوں کو بھی ملزم نامزد کیا ہے اور مقدمے کے ٹرائل میں 9 افراد کو بطور گواہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ چالان کے مطابق ملزم عزیز الرحمان...
پاکستانی حکومت نے مذہب، نسل اور ثقافت سے مبرا ہو کر انسانی جانیں بچانے کیلئے مدد میں پہل کی، امریکی براڈ کاسٹ جرنلسٹ گلین بیک بھی وزیراعظم کی کوششوں کے معترف ہو گئے۔ صحافی نے کہا کہ عمران خان نے جلدی سے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ ہماری طرف سے مداخلت کریں۔ گلین بیک نے کہا کہ پاکستان ہی کی مدد سے امریکا افغانستان میں مزار شریف سے روانہ ہونے والے پہلے تین طیاروں میں سوار افراد کے لیے زندگی اور موت کے درمیان فرق کرنے میں کامیاب رہا۔ افغانستان سے امریکیوں سمیت دیگر شہریوں کے بحفاظت انخلا میں...
پہلے لوگ پوچھتے تھے پاکستان جانا محفوظ ہے؟ اب پوچھتے ہیں پاکستان میں کھانا کہاں جا کر کھائیں، ڈیرن سیمی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرکٹر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پہلے لوگ ان سے پوچھا کرتے تھے کہ کیا پاکستان جانا محفوظ ہے؟ لیکن اب لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستان جا کر کھانا کہاں سے کھانا چاہیے؟ ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ کرکٹ کی فیلڈ کے ماہرین بھی کہتے ہیں کہ جب پاکستان محفوظ ہے تو پھر ہمیں اعتماد کرنا چاہیے۔ میں تو گزشتہ 6سال سے یہاں آ رہا ہوں میرا تو تجربہ...
بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تو کانگریس کے ریاستی انچارج ہریش راوت نے بتایا کہ اب پارٹی نے چرن جیت سنگھ چنی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا ہے۔ گو کہ نوجوت سنگھ سدھو وزارت اعلیٰ کیلئے فیورٹ قرار دیئے جا رہے تھے مگر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے ان کی کھل کر مخالفت کی تھی۔ بھارتی پنجاب کے نامزد ہونے والے نئے وزیراعلیٰ دلت ہیں اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کے بہت قریبی لوگوں میں سے ہیں۔ ان نے متعلق ہریش راوت نے بتایا کہ کانگریس...
کیوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دوبارہ دورہ پاکستان سے متعلق فی الحال کچھ ہیں کہا جا سکتا۔ منسوخ شدہ میچز کو ہم دوبارہ ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے ایک روز خاموشی کے بعد پاکستان کے اچانک ہونے والے منسوخ دورے کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کیلئے بہت جذبہ رکھتے ہیں، ہم پاکستانی قوم کو ہونے والی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہماری ٹیم کے...
امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد پر ہیٹی، کیوبا، وینزویلا، میکسیکو اور ہونڈورس سے آنے والے مہاجرین کی تعداد 14ہزار 600 ہو گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اگست کے مہینے میں 2 لاکھ سے زائد مہاجرین نے غیر قانونی طریقے سے امریکی سرحد پار کی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے تجزیہ کرتے نظر آ رہے ہیں کہ امریکی صدر جوزف بائیڈن کیلئے غیر قانونی طور پر آنے والے مہاجرین ایک بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ کیونکہ ٹیکساس کی سرحد پر راتوں رات ہزاروں خیمے لگ گئے ہیں جن سے امریکی انتظامیہ کافی دباؤ کا شکار ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ...
سوشل میڈیا پر #ArnabGoswami اور #ISIon5thFloor ٹاپ ٹرینڈز۔۔ سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے اور میمز شئیر کرکے ارناب گوسوامی کا مذاق اڑاتے رہے بھارت کے متنازع صحافی ارناب گوسوامی پاکستان دشمنی میں ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں لیکن اب ایک بار پھر ان کا پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا انہی کے ٹی وی چینل پر بری طرح بے نقاب ہوگیا اور وہ ایک مذاق بن کر رہ گئے ۔ کچھ روز قبل ارناب گوسوامی نے ایک پروگرام میں پاکستانی تجزیہ کار کی موجودگی میں دعویٰ کیا کہ پاک آرمی آفیسرز نے سرینہ ہوٹل کابل کے 5ویں...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ نہ کرنے اپیل کرتے ہوئے میچ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، مائیکل وان کا کہنا ہے کہ اگر سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو انگلینڈ کے پاکستان میں میچ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنا سمجھدارانہ فیصلہ ہوگا۔ مائیکل وان نے کہا کہ پُرامید ہوں کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کے میچز منسوخ...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے کراچی اور حیدر آباد میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بلیک میلنگ کے الزام میں خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اتوار کے روز دو مختلف کارروائیاں کیں، حیدرآباد میں کی گئی کارروائی میں ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا جس نے خاتون کے باتھ روم میں کیمرہ لگا کر ویڈیو بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ خاتون نے اپنے والدین کو آگاہ کیا جنہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں...
کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں اے وی سی سی پولیس کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 سگے بھائیوں سمیت چار ملزمان کو دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا، لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کی رہائشی دوسگی بہنوں کے اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، چند روز قبل مغوی لڑکیوں کی والدہ نے اپنی دو بیٹیوں 13 سالہ سلیمہ اور 11 سالہ ثمینہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کرایا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد مقدمہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کو منتقل کر...
کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی بسوں کی پہلی کھیپ چین سے کراچی پورٹ پہنچ گئی، تکنیکی اعتبار سے یہ بسیں ملک کے دیگر شہروں میں چلنے والی میٹروز کے مقابلے میں زیادہ جدید اور پائیدار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائے جانے کا منصوبہ ہے، یہ بسیں مکمل ائیرکنڈیشنڈ ہیں، 18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں، کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے جبکہ رش کی صورت میں 190 افراد کے سمانے کی گنجائش ہے، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں...
اسرائیل کی اسرائیلی فوج اور پولیس نے سخت سکیورٹی والی گلبوا جیل سے سرنگ کھود کر فرار ہونے والے چھ میں سے آخری دو فلسطینی قیدیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جیل سے فرار ہونے والے آخری دو قیدیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے، ایہم کمامجی اور مناضل نفیعات کو مغربی کنارے کے شہر جنین سے حراست میں لیا گیا، دونوں قیدیوں نے فلسطینی آبادی کو ہراسانی سے بچانے کے لئے خود کو سرنڈر کیا۔ گرفتاری سے قبل 35 سالہ فواد کمامجی نے اپنے والد کو فون کر کے اطلاع دی تھی کہ...
کراچی ائیرپورٹ پر ایک خاتون کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے دلچسپ مکالمہ، کہتی ہیں کہ لاہور کا حشر دیکھ کر ان کی یاد آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جب شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانگی کیلئے ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ خاتون نے سابق وزیراعلیٰ سےکہنا تھاکہ لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے اور آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے لاہور کا کیا حشر کر دیا ہے، جگہ جگہ کچرا دیکھ کر دل...
افغانستان میں طالبان حکمرانوں نےامور خواتین کی وزارت ختم کرکے ’نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے‘ کی وزارت قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کابل پر طالبان کو کنٹرول حاصل ہوئے ایک ماہ کا مختصر وقت گزرا ہے جس میں ان کے اکثر اقدامات کو خواتین کے حقوق کو محدود کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے، بروزجمعہ ’وزارت خواتین‘ کے نام کا بورڈ وزارت کی عمارت سے ہٹا دیا گیا اور اس کی جگہ وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا بورڈ لگا دیا گیا۔ طالبان رکن کے مطابق کہ یہ وزارت اہم ہے اور اس کا بنیادی مقصد...
خیبر پختونخوا میں صوابی یونیورسٹی میں جعلی ڈگریاں جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکشن ٹیم نے صوابی یونیورسٹی کے آفس اسسٹنٹ سمیت چار اہلکاروں کے جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ انسپکشن ٹیم نے تحقیقات کے دوران آفس اسسٹنٹ، جونیئر کلرک، بک بائنڈر، نائب قاصد کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ انسپکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ سابق وائس چانسلر کے دور میں کم از کم 56 ڈگریاں اور ڈی ایم سیز جاری کی گئیں، یونیورسٹی ملازمین نے بھی جعلی ڈگریاں حاصل کیں۔ انکوائری...
مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کیلئے پاس ورڈ کے بغیر بھی اکاؤنٹ میں لاگ اِن اور سائن اِن ہونے کا طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔ پاس ورڈ کے بغیر کسی بھی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ یا سروس پلیٹ فارم میں لاگ اِن ہونے کیلئے صارفین کو اپنے اسمارٹ فون پر "مائیکرو سافٹ اتھنٹی کیٹر" یا "ونڈوز ہیلو" ایپ درکار ہوگی۔ کوئی صارف جب بھی اپنے کسی مائیکروسافٹ اکاؤنٹ میں داخل ہونا چاہے گا تو صارف مذکورہ دونوں میں سے ایک ایپ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کے ذاتی ہونے کی تصدیق کرے گا اور یوں وہ بغیر پاس ورڈ ٹائپ کیے، اس اکاؤنٹ میں لاگ...
آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے جوہری توانائی والی آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس پر فرانس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاہدہ توڑنے پر آسٹریلیا اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔ معاملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آسٹریلیا اسکاٹ ماریسن کا کہنا ہے کہ معاہدہ ختم کرنے پر فرانس کی مایوسی کو سمجھتے ہیں۔ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ فرانس کے لیے یہ بات کتنی مایوس کن ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے ملک نے خود مختار ریاست کی طرح قومی مفاد میں یہ...
خیبرپختونخوا کا ضلع نوشہرہ تحریک انصاف کا گڑھ اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا آبائی علاقہ ہے، پرویز خٹک گزشتہ رات اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ کر رہے تھے، جلسے کے اختتام پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے آتش بازی کی تو کے پی پولیس نے ہدایت دی کہ آتش بازی روک دی جائے۔ پولیس کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسٹیج سے اعلان کیا کہ آتش بازی کیوں روکی گئی، آتش بازی کی جائے، کسی افسر کی پرواہ نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو روکا جائے گا۔...
ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں تفتیش کے دوران عاصم سوری نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عاصم سوری ایم سی بی بینک کا وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تفتیش کے دوران پتہ چلایا ہے کہ گرفتار ملزم بینکرز اور گواہان پر بیان بدلنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے بینکنگ سرکل اظہر اور جعلی بینک اکاؤنٹس میں گرفتار ملزم عاصم سوری کے درمیان رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اس انکشاف کے بعد سابق...
بچے کا نام والدین رکھتے ہیں یا پھر گھر کے افراد، لیکن یہ کیا سویڈن کے ایک جوڑے کو اپنے بچے کا من پسند نام رکھنے سے روک دیا گیا، جی ہاں سویڈن کے جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا نام پر اپنے بچے کا نام رکھنے کا سوچا، لیکن حکام نے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ سویڈن حکومت نے نوجوان جوڑے کو بچے کا نام روسی صدر کے نام پر رکھنے سے منع کردیا،بچے کا نام روسی صدر کے نام پر رکھنے کی درخواست سویڈش ٹیکس ادارے اسکاٹورکیٹ نے مسترد کردی، درخواست مسترد کرنے کی وجہ تو...

Sponsored Link