خبریں

طرز زندگی

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

خصوصی انٹرویو

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
سابق صدور پرویز مشرف اور آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے زیرالتوا 10 مقدمات کی سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ بغیر کارروائی تحلیل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ میں جسٹس شہزاد ملک اور جسٹس شجاعت علی خان شامل تھے، بینچ کے رکن جسٹس شہزاد ملک نے ذاتی وجوہات کی بناء پر سماعت سے معذرت کرلی، جس کے باعث فل بینچ تحلیل ہوگیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کہا جسٹس ملک شہزاد احمد خان اس 3 رکنی...
بابائے ایرانی ایٹمی پروگرام فخری زادہ کی موت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جس میں نامور سائنسدان کا قاتل ایک روبوٹ کو قرار دیا جارہا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سائنسدان کی موت کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فخری زادہ کی موت میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد براہ راست طور پر ملوث تھی۔ رپورٹ کے مطابق موساد نے فخری زادہ کے قتل کیلئے ایک ایسی ریموٹ کنٹرول مشین گن کا استعمال کیا جو"قاتل روبوٹ" کے نام سے جانی جاتی ہے، یہ ایک...
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2019-20 کی آڈٹ رپورٹ تیار کر لی، رپورٹ میں پٹرولیم سیکٹر،ٹیلی کام سیکٹر،این ایچ اے، پی ڈبلیو ڈی اسٹیٹ آفس اور اوگرا سمیت دیگر اداروں میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس نے پٹرولیم سیکٹر، ٹیلی کام سیکٹر،این ایچ اے،سی ڈی اے،پی ڈبلیو ڈی، اسٹیٹ آفس اور اوگرا سمیت دیگر اداروں کا آڈٹ مکمل کرلیا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2019-20 کے دوران لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی درآمد میں مس مینجمنٹ، مہنگی...
بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تقرری پر سابق فاسٹ بولر عمر گل کا شدید ردعمل سامنے آگیا، عمر گل نے بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تقرری پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا رویہ غیر اخلاقی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کوچ کی تقرری کے معاملے پر عمر گل نے اپنے ٹوئٹر پر بلوچستان کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے ساری کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرانٹ بریڈ برن نے یقین دہانی کروائی تھی کہ میرے نام کی سفارش کی گئی ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ وہ بلوچستان ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننے کے لیے ایک ہفتے تک...
حکومت کی عدم توجہی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کراچی گرین لائن منصوبہ خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 27 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ گرین لائن منصوبہ لاکھوں روپے ماہانہ وصول کرنے والی نجی سیکیورٹی ایجنسی کی عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے، 5 سال کی تاخیر کے باوجود اسٹیشنز اور ٹریک کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی جبکہ برقی زینوں کے اہم پرزے بھی چوری ہوگئےہیں۔ گرین لائن ٹریک، ٹریک تک جانے والے برقی زینے، سوئچ رومز اور لفٹ کے کیبنز مناسب دیکھ بھال اور حفاظت...
کراچی میں گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسوں کی آمد کے حوالے سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں دلچسپ گفتگو دیکھنے کو ملی، اپوزیشن لیڈر کے سوال پر صوبائی وزیر پارلیمانی امور نے بڑا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدترین صورتحال کے حوالے سے نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کئی بار گرین لائن منصوبے کی بسیں لانے کا وعدہ کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گرین...
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے مشہور کاروباری شخصیت میاں منشاء کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی اکاؤنٹس سے 25 بلین کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے میاں منشاء کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سال 2008 سے 2018 کے درمیان رمضان شوگر ملز کے کم آمدنی والے ملازمین کے ناموں پر جعلی اکاؤنٹس کھولے گئے، کھاتہ داروں نے دوران...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے 2 ماہ کیلئے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرح سود میں اضافے کی منظور ی دی گئی اور شرح سود میں اگلے 2 ماہ کیلئے25 بیسز پوائنٹس اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اضافے کے بعد اگلے 2 ماہ کیلئے ملک میں شرح سود 7اعشاریہ 25 فی صد مقرر کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی ) نے اپنے گزشتہ اجلاس کے دوران یہ نوٹ کیا تھا کہ ملک میں...
آج ملک بھر میں معاشی سرگرمیاں منفی رجحان کا شکار رہی ہیں، ایک جانب روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی تو دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ31 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں 168روپے19 پیسے میں فروخت ہونے والا ڈالر 53...
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں چند سوالوں کے ایسے جوابات دیئے کہ دیکھنے والے مسکرانے پر مجبور ہو گئے۔ ان سے مخالف سیاسی رہنماؤں سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ بطور ڈاکٹر اگر ان کے پاس یہ شخصیات آئیں تو وہ ان کو کیا دوا تجویز کریں گی؟ بلاول بھٹو سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں ریئلٹی چیک کی دوا دیں گی جب کہ نواز شریف کو حالات کے مطابق اینٹی ڈپریشن دوا دی جائے گی۔ قمر زمان کائرہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہیں وٹامنز کی ضرورت ہے۔ جب ان سے مولانا فضل...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اور تامل فلموں میں اداکاری کرنے والے بھارتی اداکار جوزف وجے نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ دائر کردیا۔ مقامی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں وجے نے استدعا کی کہ ان کا نام لےکر ان افراد کو عوامی اجتماعات یا کسی بھی طرح کی ملاقاتیں کرنے سے روکا جائے۔ تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ وجے کے والد ایس اے چندرا شیکھر کی جانب سے اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے بیٹے کی سیاست میں انٹری سے متعلق دعویٰ کیا تھا۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کہ چندرا شیکھر نے...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے اپنی حکومت اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کو منسوخ کیے جانے کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ اس عمل سے پاکستانی کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔ کین ولیم سن نے کہا کہ وہ زیادہ تفصیلات نہیں جانتے مگر یہ سب اچانک ہوا ہے۔ کیویز کپتان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ لورز موجود ہیں جن کی جانب سے کرکٹ کو بہت زیادہ دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستانی قوم کیلئے یہ فیصلہ مایوس کن تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے...
فرخ حبیب نے غریدہ فاروقی کو دیا گیا چیلنج پورا کردیا۔۔ڈاکومنٹس سامنے لے آئے۔ گزشتہ روز نجی چینل کی اینکر غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں انڈرگراؤنڈ ڈرینج کا منصوبہ شہبازشریف کا ہے، بے شک رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات لے لیں اور سارے ڈاکومنٹس نکال لیں۔ یہ پچھلی حکومت کا منصوبہ ہے جس پر آپ کام کررہے ہیں۔ جس پر فرخ حبیب نے کہا کہ میں آپکو چیلنج کرتا ہوں، میں ڈاکومنٹس منگوالیتا ہوں کہ یہ پچھلی حکومت کا منصوبہ ہے یا اس حکومت کا منصوبہ ہے۔ فرخ حبیب نے غریدہ فاروقی پر طنز کیا کہ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے 30 ستمبر تک کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے جس سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ اس تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ایف بی آر نے خبردار کر دیا ہے کہ 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا جو یومیہ ایک ہزار روپے بڑھے گا۔ جب کہ نان فائلر ہونے کی صورت میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر 2 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو کے مطابق جن لوگوں پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے لازمی ہیں ان میں سالانہ 3...
لاہور کے مدرسے میں بدفعلی کے معاملے پر پولیس کا چالان منظر عامر پر آ گیا ہے جس میں ہولناک قسم کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم مفتی عزیز الرحمان 3 سال تک ہر ہفتے متاثرہ شخص کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ ملزم نے وفاق المدارس میں اپنے اثر ورسوخ کی بنا کر طالبعلم کو بدفعلی پر راضی کیا تھا۔ پولیس نے اپنے چالان میں عزیز الرحمان سمیت 3 بیٹوں کو بھی ملزم نامزد کیا ہے اور مقدمے کے ٹرائل میں 9 افراد کو بطور گواہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ چالان کے مطابق ملزم عزیز الرحمان...
پاکستانی حکومت نے مذہب، نسل اور ثقافت سے مبرا ہو کر انسانی جانیں بچانے کیلئے مدد میں پہل کی، امریکی براڈ کاسٹ جرنلسٹ گلین بیک بھی وزیراعظم کی کوششوں کے معترف ہو گئے۔ صحافی نے کہا کہ عمران خان نے جلدی سے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ ہماری طرف سے مداخلت کریں۔ گلین بیک نے کہا کہ پاکستان ہی کی مدد سے امریکا افغانستان میں مزار شریف سے روانہ ہونے والے پہلے تین طیاروں میں سوار افراد کے لیے زندگی اور موت کے درمیان فرق کرنے میں کامیاب رہا۔ افغانستان سے امریکیوں سمیت دیگر شہریوں کے بحفاظت انخلا میں...
پہلے لوگ پوچھتے تھے پاکستان جانا محفوظ ہے؟ اب پوچھتے ہیں پاکستان میں کھانا کہاں جا کر کھائیں، ڈیرن سیمی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرکٹر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پہلے لوگ ان سے پوچھا کرتے تھے کہ کیا پاکستان جانا محفوظ ہے؟ لیکن اب لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستان جا کر کھانا کہاں سے کھانا چاہیے؟ ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ کرکٹ کی فیلڈ کے ماہرین بھی کہتے ہیں کہ جب پاکستان محفوظ ہے تو پھر ہمیں اعتماد کرنا چاہیے۔ میں تو گزشتہ 6سال سے یہاں آ رہا ہوں میرا تو تجربہ...
بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تو کانگریس کے ریاستی انچارج ہریش راوت نے بتایا کہ اب پارٹی نے چرن جیت سنگھ چنی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا ہے۔ گو کہ نوجوت سنگھ سدھو وزارت اعلیٰ کیلئے فیورٹ قرار دیئے جا رہے تھے مگر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے ان کی کھل کر مخالفت کی تھی۔ بھارتی پنجاب کے نامزد ہونے والے نئے وزیراعلیٰ دلت ہیں اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کے بہت قریبی لوگوں میں سے ہیں۔ ان نے متعلق ہریش راوت نے بتایا کہ کانگریس...
کیوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دوبارہ دورہ پاکستان سے متعلق فی الحال کچھ ہیں کہا جا سکتا۔ منسوخ شدہ میچز کو ہم دوبارہ ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے ایک روز خاموشی کے بعد پاکستان کے اچانک ہونے والے منسوخ دورے کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کیلئے بہت جذبہ رکھتے ہیں، ہم پاکستانی قوم کو ہونے والی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہماری ٹیم کے...
امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد پر ہیٹی، کیوبا، وینزویلا، میکسیکو اور ہونڈورس سے آنے والے مہاجرین کی تعداد 14ہزار 600 ہو گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اگست کے مہینے میں 2 لاکھ سے زائد مہاجرین نے غیر قانونی طریقے سے امریکی سرحد پار کی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے تجزیہ کرتے نظر آ رہے ہیں کہ امریکی صدر جوزف بائیڈن کیلئے غیر قانونی طور پر آنے والے مہاجرین ایک بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ کیونکہ ٹیکساس کی سرحد پر راتوں رات ہزاروں خیمے لگ گئے ہیں جن سے امریکی انتظامیہ کافی دباؤ کا شکار ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ...

Sponsored Link