ملک میں موجود دہشت گردوں کومعافی کی یکطرفہ پیش کش کرنا قبول نہیں، فیصلہ ہزاروں مظلوموں کی توہین ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر تنقید کردی۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ پر لکھا کہ مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان میں موجود مذہبی انتہا پسندی کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم کی پالیسی مستقبل میں ہمارا پیچھا کرے گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کے ان افراد کو معاف...