وزیراعظم شہبازشریف نے سینئرصحافی ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت کردی، شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو واقعے کی تحقیقات کرانے کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے کہا کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے ایازامیر سے ہمدردی کا اظہارکیا اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے بیان میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر...