خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

رائے

Threads
54
Messages
587
Threads
54
Messages
587
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے شہباز شریف جو چاہتے تھے اس کو نواز شریف نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف اس ملک کےوزیراعظم ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی جو کہ ملک کی سب سے بڑی اور اہم تعیناتی ہےکا اختیار شہباز شریف کے پاس نہیں ہے؟ اس تعیناتی کا فیصلہ لندن کے بجائے ہمارے اپنے ملک میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ جو شہباز شریف صاحب چاہتے تھے اس پر نواز شریف نہیں مانے ہیں، اسی لیےآج خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے،یہ بہت اہم اور سنجیدہ معاملہ ہے جس کو تنازعات کا شکار بنانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہیے مگر حکومتی حلقے خود اس معاملے کو متنازعہ بنارہے ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ تین لوگوں کو یہ کہا گیا تھا کہ آپ کو آرمی چیف تعینات کیا جائے گا، حالانکہ تعیناتی تو ایک فرد کی ہی ہونی ہے۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ بیک ڈور رابطے ہورہے ہیں اور ن لیگ کیلئے صف ماتم بچھنے والا ہے، فیصلہ کل کو تبدیل ہوجائے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا،لندن میں موجود نواز شریف کو بھی یہ پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ وہاں بیٹھ کر پاکستان کو چلانے کی کوشش نا کی جائے، اب ایسے مزید نہیں چلے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چند روز قبل ایک میٹنگ میں بھی کہا گیا کہ"ٹو مچ، اب ایسے نہیں چلے گا"، نئی تعیناتی ہونی ہے اس کا اعلان کیا جائے، اکتوبر اور نومبر میں چھائے خوف کے بادل انشااللہ خود کے بادل ختم ہوجائیں گے۔
کینیا میں قتل ہونے والے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں اضافی تفصیلات سامنے آگئی ہے، 7 صفحات پر مشتمل پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پولیس اور ارشد شریف کے اہلخانہ کو فراہم کردی گئی ہے۔ پمز اسپتال میں کیے جانے والے پوسٹ مارٹم کے دوران ارشد شریف کو قتل سے قبل بدترین طریقے سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ارشد شریف کے جسم پر آںے والےزخموں کی تفصیلات بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات تھے،کمر کے اوپری حصے، سینے کے دائیں جانب اور گردن کے بائیں جانب زخم کا نشان تھا، بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان موجود تھا، کمر پر موجود زخم کے گرد بھی سیاہ نشان موجود تھا۔ ارشدشریف کےدائیں ہاتھ کی 4 انگلیوں میں ناخن موجود نہیں تھے، جبکہ بائیں ہاتھ کے2 ناخنوں میں خون جمع ہوا تھا، بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر زخم بھی موجود تھا۔ گولی لگنے سے ارشد شریف کے پھیپھڑے اور دماغ متاثرہوا تھا، ارشد شریف کی کھوپڑی کے بائیں جانب کی ہڈی بھی موجود نہیں تھی، جبکہ بائیں جانب سے دماغ کا حصہ متاثر تھا، گولی لگنے سے تیسری پسلی میں فریکچر بھی آیا تھا جبکہ دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان بھی موجود تھا۔
کراچی میں میری ٹائم سیکیورٹی اور کسٹمز حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کھلے سمندر میں موجود ایک کشتی سے 5 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنانے کےبعد پی ایم ایس ہیڈ کوارٹرز میں کسٹمز اور میری ٹائم سیکیورٹی کے اعلی افسران نے پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کموڈور عامر اقبال خان نے کہا کہ کھلے سمندر میں اسمگلنگ کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات پر مبنی اس آپریشن کےدوران کھلے سمندر میں موجود ایک لانچ سے 420 کلوگرام آئس کرسٹل برآمد کی گئی، آپریشن کے دوران منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کمانڈر فاروق نے کہا کہ گزشتہ پانچ روز سے مذکورہ کشتی کی نگرانی کی جارہی ہے، مبینہ طور یہ منشیات یورپی ممالک کو اسمگل کی جانی تھی۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی اس کوشش کو ناکام بنانے کا مطلب ہے کہ سمندر پر نگرانی کے ذمہ دار ادارے پاکستان کے پانیوں کو کسی بھی غیر قانونی کام یا مقصد کیلئے استعمال ہونےسے روکنے کیلئے ہمہ وقت چوکس اور پرعزم ہیں۔
انگریزی اخبار ڈان نیوز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے امریکی سازش سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ پر پیش کرنے کی کوشش کی جس پر تحریک انصاف کے رہنما پھٹ پڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اب امریکی سازش کے معاملے کو پیچھے چھوڑ چکا ہوں میرے لیے یہ معاملہ اب ختم ہوچکا ہے۔ تاہم مشہور انگریزی اخبار ڈان نیوز نے اس خبر کو رپورٹ کرتے ہوئے ہیڈلائن کچھ اس طرح سے لگائی" پی ٹی آئی چیئرمین اب اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکہ کو نہیں دیتے"۔ ڈان نیوز کی جانب سے عمران خان کےبیان کو بالکل غلط انداز میں پیش کرنے پر پی ٹی آئی رہنما پھٹ پڑے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری ڈان کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان اور ڈان نیوز کی سرخی میں ڈھٹائی کی بے ایمانی دیکھی جاسکتی ہے۔ اپنی دوسری ٹویٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان نے کبھی پاکستان میں رجیم چینج سے متعلق امریکی سازش سے انکار نہیں کیا ہے، عمران خان نے بس اتنا کہا کہ سازش ہوئی اور اب یہ معاملہ پیچھے رہ گیا ہے اور ہم آگے بڑھ چکے ہیں، عمران خان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی یہ جان بوجھ کی گئی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26 سال سے عمران خان ایک ہی بات کہتے ہیں کہ ہمیں امریکہ سمیت دنیا کے تمام ممالک سے باہمی احترام اور باوقار تعلقات کی ضرورت ہے، ہم امریکہ کے ساتھ آقا اور غلام جیسے تعلقات کو قبول نہیں کریں گے جو ہمارے دیگر حکمرانوں نے عوام پر مسلط کیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے "زرد صحافت سے انکار"کا ہیش ٹیگ شیئر کیا۔ علی محمد خان نے ڈان نیوز کی رپورٹ کو شیئر کرتےہوئے کہا کہ عمران خان نے ایسی بات کب کہی ہے؟ کیا کچھ میڈیا گروپس کی بیان و واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوئی حد بھی ہوتی ہے؟ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آج کل پاکستان میں خبر کو اپنی مرضی سے توڑ مروڑ کر پیش کرنا اپنی حد کو پہنچ چکا ہے، مقامی سطح کی سیاست، طاقتور ایڈیٹوریل تعصب اور پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس میں بین الاقومی امداد جیسے عوامل مل کر ایسی مضحکہ خیز سرخیوں کی وجہ بنتی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غیر ملکی صحافیوں نے پاکستان میں رپورٹنگ کے معیار پر افسوس کا اظہار کیا ہے، بین الاقوامی میڈٰیا کو اب واضح ہورہا ہے کہ کیسے ایجنڈے پر مبنی رپورٹنگ پاکستانی سیاست کی حقیقت کو دھندلارہی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ کو بھجوادیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کیلئے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوادیا گیا ہے، ریفرنس الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن137،167 اور 170 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ٹرائل کورٹ کو ریفرنس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان کے خلاف کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتےہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دیتےہوئے ان کے خلاف فوجداری کے تحت کارروائی کرنے کاحکم بھی دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اپنےفیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، انہیں جھوٹا بیان جمع کروانے پر آرٹیکل 63ون پی کے تحت انہیں نااہل قرار دیا ، عمرا ن خان کو مس ڈکلیریشن کا مرتکب قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر غلط گوشوارے جمع کروائےاور ملنے والے تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے نا ہی 2018-19 میں تحائف کی فروخت سےحاصل کردہ رقم بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔
آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی کے ڈاکٹروں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر کامیابی سے نصب کر دیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ان کو لگایا گیا پیس میکر درست طریقے سے کام کر رہا ہے اور انہیں آج (14 نومبر) کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ کے معالج نے میڈیا کو بتایا کہ پیس میکر لگانے سے وفاقی وزیر کے قلبی عمل کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملی ہے۔ وہ بغیر کسی پریشانی کے عام زندگی گزارنے اور معمول کے مطابق کام کرنے کے لیے آزاد ہوں گے۔ ان کا اسپتال سے آڈیو پیغام بھی آ چکا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں بالکل خیریت سے ہوں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال آیا تھا۔ انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں ہے اتوار تک گھر آجاؤں گا، دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے ہیں۔ کچھ عرصہ بعد چیک اپ ضروری ہوتا ہے کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں دل کی سرجری ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ 67سالہ رانا ثنااللہ کو گزشتہ ہفتے سینے میں تکلیف اور دل کی ڈھڑکن کی بے قاعدگی کی شکایت پر اے ایف آئی سی میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا 19سال قبل لاہور کے ایک اسپتال میں دل کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔ تب بھی سرجری کامیاب ہوئی تھی اور تب سے ان کا دل ٹھیک کام کر رہا تھا۔ وہ تحریک انصاف کی حکومت میں بھاری مقدار میں منشیات رکھنے کے کیس میں جیل جا چکے ہیں۔
داسو ڈیم پر چینی انجینئرز کے قتل میں ملوث ملزمان کو عدالت نے 13 مرتبہ سزائے موت سنادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے داسو ڈیم دہشت گردی کیس میں فیصلہ سنادیا ہے، عدالت نے دونوں ملزمان کو 13، 13 مرتبہ سزائے موت سنادی ہے۔ عدالت سے سزا پانے والے ملزمان میں محمد ایاز عرف جانباز اور محمد حسین عرف زوان ماما شامل ہیں جنہیں سزائے موت سے قبل 13 سال اور 14سال عمر قید اور 15، 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ عدالت نے چار ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر بری کردیا ہے۔ کیس میں نامزد کردہ دیگر 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے جو افغانستان میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 13 جولائی کو اپر کوہستان کے علاقے داسو ڈیم میں دہشت گردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں نو چینی انجینئرز سمیت 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں راستوں کی بندش سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ ریمارکس میں کہااسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنا کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارک میں کہا کنٹینر لگانے کی بجائے اور طریقے کیوں نہیں استعمال کرتے؟ عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔ مزید ریمارکس میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد 17 نومبر کو راستوں کی بندش سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ موٹروے وفاقی حکومت کے تحت ہے، کھلوا کیوں نہیں رہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ لاء اینڈ آرڈر صوبائی حکومت کا معاملہ ہے اس لیے بند ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں، اچھی سی رائیٹس فورس کیوں نہیں بناتے کنٹینر کیوں لگاتے ہیں؟ چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کنٹینر لگانے کی بجائے اور طریقے کیوں نہیں استعمال کرتے؟ تاجروں کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ دھرنےکا اعلان اور قائدین کی ہدایت پر سڑکیں بند کردی گئیں۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کو پابند کیا جائے دھرنا اور جلسے کا انعقاد اسلام آباد سے باہر کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3روز کیلئے ملتوی کر دی۔
سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالےسے لندن میں کوئی فیصلہ نہیں ہورہا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اتنی "تپڑ" نہیں ہے کہ وہ کوئی فیصلہ کرسکیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے جیو نیوز کے پروگرام "نیاپاکستان" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں ہونے والی ملاقاتوں میں مشاورت ضرور ہوئی ہوگی تاہم یہ کہنا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق فیصلےلندن میں ہورہے ہیں بالکل غلط بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم فیصلے صرف پاکستان میں ہوں گے جب شہباز شریف صاحب واپس آئیں گے، لندن والے خود پاکستان آنے کے قابل نہیں ہیں اور پاکستان آ نہیں سکتے تو وہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کیسے کرسکتے ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ میری بات بہت سے لوگوں کو بری لگے مگر یہ حقیقت ہے کہ ٹھیک ہے شہباز شریف صاحب کسی کو خوش کررہے ہیں اور تاثر دے رہے ہیں کہ میں آپ سے مشورہ بھی کررہا ہوں، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں اتنی تپڑ نہیں ہے کہ یہ جاکر نواز شریف سےمشاورت کریں اور فیصلے لےکر یہاں آکر اس فیصلے کو نافذ العمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی طاقت اتنی ہی ہے کہ انہیں بھی انفارم کیا جائے گا اور اسی فیصلے کا یہ اعلان کردیں گے،عمران خان صاحب کو بھی آہستہ آہستہ سمجھ آرہی ہے اور وہ بھی آہستہ آہستہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بنتے جائیں گے اور ان تینوں پارٹیوں میں فرق ختم ہوجائے گا۔ حامد میر نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ کنگ میکر ہے اور وہ لندن میں بیٹھ کر فیصلے کرے گا تووہ یہ سمجھتا رہے، پاکستان میں تو ہم بیٹھے ہیں، ہم یہاں کے زمینی حقائق اچھے سے جانتے ہیں ،فیصلہ تو ہر قیمت پر پاکستان میں ہی ہونا ہے لندن میں نہیں ہونا، اگر کوئی کسی غلط فہمی کا شکار ہے تواسےرہنے دیں۔
کراچی میں آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والے گروہ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگئے، گروہ جدید طرز کے غیر قانونی اسلحہ لائسنس بنانے میں بھی ملوث ہے، جس کی آڑ میں اسلحہ درہ آدم خیل ، پشاور اور ڈی آئی خان سے کراچی اسمگل کیا جاتا ہے۔ سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے انٹیلی جنس کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے گزشتہ روز قبل گرفتار ہونے والے چار ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 18 جدید پستول، دیگر اسلحہ، میگزین اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئیں،ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ان کا گروہ ہوبہو اصلی جیسا جعلی لائسنس بھی بنا کر دیتا ہے۔ تین روز قبل سی ٹی ڈی نے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا تھا، سی ٹی ڈی کے انچارج راجا عمر خطاب اور مظہر مشوانی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔ راجا عمر خطاب نے بتایا تھا کہ پشاور درہ آدم خیل، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع کے اسلحہ ڈیلرز اور دکاندار اس غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملزمان کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ فیس بک کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار کی تشہیر کرتے ہیں اور فیس بک اور واٹس اپ پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہیں۔ راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ جو افراد اسلحہ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ان لوگوں کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کر لیتے ہیں اور قیمت طے کرنے کے بعد رقم کا 50 فیصد ایزی پیسہ، جیز کیش یا آن لائن ٹرانسفر کر آتے ہیں، بقیہ رقم ڈیلیوری کے وقت وصول کی جاتی ہے، جب تمام معاملات طے پا جاتے ہیں تو یہ غیر قانونی اسلحہ ڈیلر اپنے ایجنٹ کے ذریعے بذریعہ بس اسلحہ کراچی بھیجتے ہیں۔
پاکستان اسٹیل ملز میں چوریوں کا سلسلہ نا رک سکا، لاکھوں روپے مالیت کا مین والو چوری ہوگیا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹیل ملز کو گیس فراہم کرنے والی مرکزی لائن میں لگا مین والو چوری ہونے سے اسٹیل مل کی کوک اوون بیٹری کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیل ملز میں دل کا حیثیت رکھنے والے کوک اوون بیٹری کو اچانک گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی جس پر اسٹیل ملز انتظامیہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے متعلقہ حکام کو فوری طور پر اطلاع دی تاہم کمپنی کی جانب سےکوئی رسپانس نہیں ملا، جس کےباعث گیس کی سپلائی تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔ اسٹیل ملز ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز انتظامیہ کے مطابق ایسا محسو س ہوتا ہے کہ سوئی سدرن نے اسٹیل ملزکو گیس کی سپلائی منقطع کردی ہے، سوئی سدرن کی جانب سے کو ئی رسپانس نا ملنے پر پاکستان اسٹیل ملز کے انجینئرز نے گیس منقطع ہونے کی وجہ ڈھونڈنے کی کوشش شروع کردی۔ بیٹری کو گیس کی سپلائی منقطع ہونے کی وجہ سے کوک اوون بیٹری بند ہوگئی اگر فوری طور پر بیٹری کو آن نا کیا گیا تو پاکستان اسٹیل میں پیداوار برقرار رہنے کا امکان بالکل ختم ہوجائے گی۔ دوران جانچ پتاچلا کہ اسٹیل ملز فلائی اوور کے نیچے سے گزرنے والی گیس پائپ لائن پر لگے مین والو کو چوری کرلیا گیا ہے جس سےکوک اوون بیٹری کو گیس کی سپلائی منقطع ہوئی۔
راولپنڈی میں پولیس اہلکار نے نشے میں دھت ہوکر ساتھیوں کے ہمراہ تھیٹر ہال پر دھاوا بول دیا، واقعہ کا مقدمہ 12 روز بعد درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر کی حدود میں 30 اکتوبر کو پیش آنے والے اس واقعہ میں پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھیٹر ہال پر دھاوا بولا، پولیس کے مطابق ملزمان حماد علی،شیخ احسن، آفتاب اور دیگر نامعلوم افراد زبردستی تھیٹر میں گھس گئے۔ تھیٹر میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان بغیر ٹکٹ خریدے اور بغیر کسی چیکنگ کروائے تھیٹر میں گھسے اور انتظامیہ کے ساتھ جھگڑا کرتے رہے۔ تھیٹر مالک کی اہلیہ کی مدعیت میں دائر مقدمے کے مطابق جھگڑےکے فورا بعد موقع پر موجود اسٹاف نے ٹھیکیدارافتخار احمد کو اطلاع دی،عملے نے جب بغیر ٹکٹ اندر داخل ہونے والے ملزمان کو باہر جانے کیلئے کہا تو ملزمان طیش میں آگئے اور انہوں نےجھگڑا کرنا شروع کردیا، اسی دوران ملزم حماد علی نے اسلحہ نکال کر عملے کو ہراساں کیا اور دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مذاکرات سے قبل پہلے طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کیا جائے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پہلے سےطے شدہ اہداف پر عمل درآمد نا ہونے کی وجہ سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے اقتصادی جائزے کیلئے ہونےوالے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مذاکرات سے قبل پہلے سےطےشدہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے عملدرآمد کیا جائے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات 15 نومبر سے شروع نہیں ہوں گے، مذاکرات کی نئی تاریخ کا حتمی تعین بھی نہیں ہوسکا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل پہلے سے طےشدہ اہداف پر مکمل طور پر عملدرآمد چاہتا ہے، ساتھ ہی آئی ایم ایف ایف بی آر کے محصولات کے ہدف میں اضافےپر بھی زور دے رہا ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق بدترین سیلاب کے باعث صوبوں میں سرپلس بجٹ اور پرائمری بیلنس کا ہدف پورا نہیں ہوسکا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آرکیلئے کل تمام قومی وصوبائی اراکین اسمبلی سپریم کورٹ رجسٹریز میں پیش ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کل سپریم کورٹ رجسٹریز میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیلئےدرخواست دائرکریں گے۔ انہوں مزید کہا کہ ہماری جماعت کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کل متعلقہ سپریم کورٹ رجسٹریز میں پیش ہوں گے، اراکین کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواستوں میں سپریم کورٹ کی توجہ عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود درج نا ہونے کی جانب مبذول کروائی جائے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب پولیس نے کسی دباؤ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنے ٹویٹر بیان میں اس حوالےسے تفصیلا ت بتاتے ہوئےپی ٹی آئی کی جانب سے رکھے جانے والے مطالبات کی فہرست شیئر کی۔ ان مطالبات میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر،ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات،اعظم سواتی پر تشدد اور ان کی ویڈیو سےمتعلق تحقیقات،سائفر کی سازش کی تحقیقات شامل ہیں۔ واضح رہے لانگ مارچ کے دوران گزشتہ ہفتےوزیرآباد میں جلسے کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر ایک قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے، واقعہ کےبعد مقدمے کے اندراج کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سےدی گئی درخواست میں تین شخصیات کو نامزد کیا گیا تھا ، تاہم پنجاب پولیس نے اس درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے 2 دن بعد ان ناموں کے علاوہ گرفتارملزم کو نامزد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کردی تھی جسےپی ٹی آئی نے مسترد کردیا تھا۔
لاہورخواتین کیلیے خطرناک شہر بنتا جارہاہے،لاہور میں خواتین کے اغوا کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں سے چند دنوں میں 14 خواتین سمیت 16 افراد کو اغوا کیا جاچکا ہے، جس سے عوام خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ خواتین کے اغوا کی سب سے زیادہ وارداتیں سبزہ زار کے علاقے میں ہوئیں جہاں 17 سالہ شازیہ، غلام فاطمہ، روما اور سونیا نامی خاتون کو الگ الگ ملزمان نے اغوا کیا۔ گرین ٹاؤن میں جواں سال لڑکی صائمہ کو شہزاد اور نا معلوم افراد نے اغوا کیا، رائیونڈ سٹی سے زویا نامی خاتون کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے لے گئے۔ نشتر کالونی کے علاقے میں بازار جانے والے خاتون سونیا کو نا معلوم افراد اغوا کرکے لے گئے، شیرا کوٹ کے علاقے میں رخسانہ نامی خاتون کو نیازی اڈا سے اغوا کیا گیا۔ نواب ٹاؤن سے نازیہ اور نورین نامی خواتین اغوا ہوئیں، شمالی چھائونی کے علاقے سے مہوش نامی خاتون کو گھر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا،ریس کورس سے سدرہ نامی خاتون کو طلائی زیورات سمیت اغوا کیا گیا۔ لاہور مناواں کے علاقے سے کام کی تلاش میں جانے والے 18سالہ نوجوان شفاقت کواغواء کرلیا گیا، شمالی چھائونی کے علاقے سے سبحان مدرسے جاتے ہوئے اغوا ہوگیا۔ پولیس نے اغوا کےالگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی لیکن خواتین کی بازیابی میں پولیس بھی ناکام ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے والدین شدید پریشان ہیں۔
سیلاب کے معاشی اثرات پر اختلافات سامنے آنے لگے، پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بجٹ پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اثرات پر اختلافات پیدا کر دیئے،جس کی وجہ سے پروگرام کے جائزے کے لیے عالمی قرض دہندہ آئی ایم ایف کے مشن کو اسلام آباد روانہ کرنے میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔ سینئر حکومتی اہلکار نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ دونوں فریقین وزارت خزانہ کے ایک جائزے کے درمیان اس فرق کو پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں بتایا گیا کہ قرضوں کی فراہمی کی زیادہ لاگت اور پیٹرولیم مصنوعات سے کم آمدنی کی وجہ سے اضافی اقدامات کے بغیر بنیادی بجٹ خسارہ رواں مالی سال میں تقریباً جی ڈی پی کا 2.8 فیصد یعنی 2.2 ٹریلین روپے تک کی بلند سطح پر جاسکتا ہے۔ تخمینہ شدہ اعداد و شمار سیلاب سے سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ متفقہ جی ڈی پی کے ابتدائی بجٹ سرپلس ہدف کے 0.2 فیصد سے کہیں زیادہ ہے، اس پر غیر سیلابی عوامل زیادہ اثر انداز ہیں کیونکہ بجٹ پر سیلاب کا اثر جی ڈی پی کے 0.2 فیصد سے زیادہ نہیں تھا۔ ریذیڈنٹ نمائندہ آئی ایم ایف ایستھر پیریزکے ساتھ حالیہ ملاقات میں بھی اختلاف برقرار رہا کہ رواں مالی سال میں تعمیر نو کی کل تخمینہ لاگت 16بلین ڈالر کا کتنا اثر ہونا چاہیے۔ پاکستان آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ تازہ ڈیٹا شیئر کرے گا، جس سے یہ طے ہو گا کہ آیا آئی ایم ایف مشن کے رواں ماہ پاکستان آنے کا امکان ہے یا اس میں دسمبر تک تاخیر ہو سکتی ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 3 ارب ڈالر قرض ملنا ابھی باقی ہے جسے تین جائزوں کی تکمیل کے بعد ریلیز کیا جا سکتا ہے تاہم مالیاتی فریم ورک پر اختلافات کے علاوہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت آئی ایم ایف کی کچھ دیگر شرائط کو پورا نہیں کر سکا۔ جون میں طے شدہ نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت آئی ایم ایف کو اکتوبر میں نویں نظرثانی کے لئے مشن پاکستان بھیجنا تھا جس سے 3 نومبر کو تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی ایک اور قسط جاری کرنے کی راہ ہموار ہوتی۔ وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا کہ وہ بجٹ اور معیشت پر سیلاب کے اثرات کا جائزہ لے اور جب مضمرات واضح ہوں گے،تب ہی آئی ایم ایف مشن کے پاکستان آنے کے حوالے سے تاریخ دی جا سکے گی،سیلاب کے اثرات کا تجزیہ نامکمل ہے،اس لیے آئی ایم ایف مشن دورے کی تاریخیں واضح نہیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق 4 ٹریلین روپے سے کم کے بجٹ کی قرض کی لاگت کے مقابلے نظرثانی شدہ تخمینہ ظاہر کرتا ہے کہ قرض کی لاگت 4.7 ٹریلین روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے،اسی طرح پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی 855 ارب روپے کے ہدف سے کم از کم 300 ارب روپے کم رہ سکتی ہے۔ پیٹرولیم لیوی کی کم وصولی اور زیادہ قرض کی خدمات کی لاگت کا اثر جی ڈی پی کا تقریباً 1.3 فیصد تھا، ایف بی آر کے ٹیکس 7.470 ٹریلین روپے کے سالانہ ہدف سے بھی کم ہو سکتے ہیں اور آئی ایم ایف پہلے ہی 600 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے برآمد کنندگان کو 100 بلین روپے کا سبسڈی پیکج اور ایک زرعی پیکج کی پیشکش کی ہے جس کا اثر ابھی تک واضح نہیں ہوا،وزارت خزانہ کے لیے مسائل مزید پیچیدہ ہو گئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 10 ارب ڈالر سے کم لگایا،جو عالمی بینک کے اندازوں سے نمایاں طور پر کم ہے۔
سندھ میں قتل ہونےوالے نوجوان ناظم جوکھیو کے ملزمان نے مقتول کے بچوں کو دیت جمع کروادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کے ناظر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں دیت کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ جمع کروادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے قتل کے بدلے دیت کی رقم جو کہ 30 لاکھ 58ہزار955 روپے بنتی کا چیک جمع کروادیا ہے، ناظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے چاروں بچوں کے حصے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ بھی کردیا ہے۔ دوران سماعت رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے گزشتہ سماعت پر بھی جام اویس کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کے ورثاء نے ملزمان کے ساتھ معاملات طے ہونے کے بعد راضی نامے پر دستخط کردیئے تھے جس کےبعد قتل کے بدلے دیت کے معاملات طے کیے گئے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کہ نواز شریف میرٹ پر تعیناتی نہیں کرتے۔ نجی چینل کے جیو کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہی جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کی جنہیں عمران خان نے توسیع بھی دی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی کسی کا آرمی چیف نہیں ہوتا، آرمی چیف ادارے کا ہوتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں شخص فلاں کا آرمی چیف یہ تھیوری پاکستان میں فیل ہو چکی ہے۔ نہ ہی کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ اپنا آرمی چیف لانا ہے، عمران خان کا اول اور آخر اپنی ذات کے گرد گھومتا ہے۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ جو مقررہ وقت ہے اس پر تعیناتی کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے ہی اس کا فیصلہ کرنا ہے اور وہ جلد ہی یہ اعلان کر دیں گے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان جو مرضی ہے کریں، اُن سے نہ کسی نے پوچھا ہے اور نہ کسی کو پوچھنا ہے۔ یاد رہے کہ گجرات میں لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لے کر آتا ہے جو اس کے فائدے کا ہو۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو کامیاب ملک ہیں ان کے ادارے مضبوط ہوتے ہیں، مضبوط اداروں کے اوپر مضبوط ملک ہوتا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے۔ خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق دفتر خارجہ نے محمد بن سلمان کے پاکستان دورےکی منسوخی کی خبر کی تصدیق کردی ہے، سعودی ولی عہد کے دورےکا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سعودی ولی عہد کے رواں ماہ 21 نومبر کو دورہ پاکستان کی خبریں سامنے آئی تھیں، سعودی سفارتخانے نے اس کی تصدیق بھی کی تھی، جس کے بعد دفترخارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورے کو حتمی شکل دینا شروع کردی تھی۔ کہا جارہا تھا کہ سعودی ولی عہد اپنے دورہ پاکستان کے دوران 4اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کا اضافی بیل آؤٹ پیکج دینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کےد ورے کے دوران پاکستان میں مضبوط سرمایہ کار ی اور سعودی عرب کی پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کےمعاہدے کے امکانات ہیں، جبکہ اس موقع پر سعودی عرب کےساتھ پیٹرولیم مصنوعات کے معاہدوں کو بھی حتمی شکل دی جانی تھی۔ سعودی عرب نے پاکستان کو گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں تعاون کی پیشکش کرنی تھی۔ رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کے دورہ سےقبل رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی ایک خصوصی ٹیم پاکستان پہنچنی تھی جس نے ولی عہد کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینا تھا، جس کے بعد دورے کو حتمی شکل دیتے ہوئے باقاعدہ طور پر تاریخ کا اعلان کیا جانا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے2014 سے ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چارسال سےفارن ایجنٹ نے ملک و قوم کا تماشا بنایا ہوا ہے، اب عمران خان خود تماشا بن چکے ہیں اور ان کے تمام تماشے بے نقاب ہوچکےہیں۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کے تمام تماشے بند ہونے کا وقت آگیا ہے،آپ نے شہداء کے خلاف مہم چلانے کے تماشےلگائے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں، عوام کے روزگار اور مہنگائی کا بھی تماشہ لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے2014 سے اس ملک میں تماشا لگایا ہوا ہے کبھی انہوں نے جھوٹ بہتان اور الزامات کا تماشا لگایا تو کبھی نااہلی و نالائقی کا تماشہ لگایا۔