Siasat.pk Forums
Results 1 to 12 of 12
Subscribe To This Thread
  1. #1
    Intermediate
    Join Date
    Dec 2016
    Location
    USA
    Posts
    245
    Age
    32
    Post Thanks / Like

    امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب



    امریکہ اور مغرب مسلم دنیا کے دشمن نہیں: سعودی عرب






    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کی روانگی سے قبل سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغرب، اسلامی دنیا کے دشمن نہیں ہیں۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بننے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ کر رہے ہیں جس میں وہ سعودی عرب کے علاوہ اسرائیل اور ویٹیکن بھی جائیں گے۔ یعنی تینوں ابراہیمی مذاہب اسلام، یہودیت اور عیسائیت کے مراکز میں۔’ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے‘امریکہ کا سعودی عرب کی طرف جھکاؤ کیوں؟صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبير کا کہنا تھا کہ 'یہ اسلامی دنیا کے لیے بہت بھرپور پیغام ہے کہ امریکہ اور مغرب آپ کے دشمن نہیں ہیں۔ یہ مغرب کے لیے بھی بھرپور پیغام ہے کہ اسلام آپ کا دشمن نہیں ہے۔‘لیکن جس بات کا ذکر زیادہ ہو رہا ہے وہ ان کا پہلا پڑاؤ سعودی عرب ہے، جہاں وہ تین مختلف اجلاسوں میں سعودی اور اسلامی دنیا کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔جس شخص کو حال ہی میں چھ مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے امریکہ آنے پر سفری پابندیاں لگانے کی کوششوں کی وجہ سے اسلام مخالف کہا جا رہا تھا، وہ اپنا اولین دورہ کسی مسلم ملک کا کر رہے ہیں۔سعودی حکومت بھی ماضی کی باتوں کو بھول جانا چاہتی ہے۔ حال ہی میں سعودی اور امریکی اہلکاروں کے درمیان رابطوں کے بعد ماحول بدل گیا ہے۔ سعودی عرب امریکہ کو اپنا بڑا اور قابلِ اعتماد اتحادی سمجھتا ہے اور صدر ٹرمپ کے دورے کو ایک تاریخی دورے سے تعبیر کر رہا ہے۔سعودی وزیرِ خارجہ عادل بن احمد الجبير کہتے ہیں: ’اس دورے سے اسلامی دنیا اور مغرب کے درمیان عموماً اور امریکہ کے درمیان خصوصاً مکالمہ بدل جائے گا۔ یہ شدت پسندوں کو تنہا کر دے گا، چاہے وہ ایران ہو، دولتِ اسلامیہ ہو یا القاعدہ ہو، جو کہتے ہیں کہ مغرب ہمارا دشمن ہے۔'


    اس دورے کی راہ ہموار کرنے کے لیے جب اپریل میں امریکی وزیرِ دفاع جم میٹس سعودی عرب گئے تھے تو انھوں نے بھی اپنے ہم منصب سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران ایران کے خلاف سعودی عرب کی حمایت کا عندیہ دیا تھا۔
    امریکی وزیرِ دفاع جم میٹس نے اس موقعے پر کہا: 'اب جب ہمیں اپنے قائدین کی رضا حاصل ہے اس لیے یہ اہم ہے کہ ہم اب کچھ کریں۔ ہمیں کچھ کرنا چاہیے کیونکہ ہم نے ایران کی شرارت کے خلاف سعودی عرب کو مضبوط بنانا ہے، اور شراکت داروں کی طرح مل کر آپ کی فوج کے ساتھ آپ کو موثر بنانا ہے۔ ہم یہ خطہ چھوڑ نہیں رہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم چاہیں گے کہ سعودی عرب کی فوج، سکیورٹی سروسز اور خفیہ سروسز مضبوط ہوں۔'اسلامی دنیا کے رہنماؤں کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقاتوں کا محور دہشت گردی اور شدت پسندت رہے گا۔ ان رہنماؤں میں پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف بھی ہوں گے۔ جن کی فوج کے سابق سپہ سالار اب سعودی سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوج کے سپہ سالار بھی ہیں۔امریکہ کے لیے صدر ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کی اہمیت باہمی تعاون سے زیادہ دفاعی اور اقتصادی ہے۔


    GETTY IMAGES


    ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے نائب ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی


    اجلاس سے پہلے میڈیا رپورٹوں میں نامعلوم امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کے ساتھ تقریباً ایک کھرب ڈالر کے اسلحے کے معاہدے کرنا چاہتا ہے جو مستقبل میں تین کھرب تک پہنچ سکتے ہیں۔ دفاعی معاہدوں کے علاوہ بجلی، تیل اور گیس اور صنعتی اور کیمیائی شعبوں میں بھی معاہدوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

    امریکہ میں مختلف تنازعات میں پھنسے ہوئے امریکی صدر کے لیے یہ دورہ یقیناً سکھ کا سانس ہو گا لیکن اس کی زیادہ اہمیت سعودی عرب کے لیے ہے جو خطے میں اپنے حریفوں کو بتانا چاہتا ہے کہ امریکہ اس کے ساتھ کھڑا ہے۔
    http://www.bbc.com/urdu/pakistan-39978381

    Quick reply to this message Reply  

  2. Thanks khan_sultan Thanked
    Dislikes jaanmark Disliked

  3. #2
    Professional khan_sultan's Avatar
    Join Date
    May 2015
    Location
    Canada
    Posts
    3,004
    Age
    25
    Post Thanks / Like

    Re: امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب

    اب سارے مولبی وہ آیت بھول جائیں گے کے یہود نصاری کے بارے
    Quick reply to this message Reply  


  4. #3
    Professional Xiggs's Avatar
    Join Date
    Nov 2012
    Location
    Home Sweet Home!
    Posts
    2,919
    Age
    30
    Post Thanks / Like

    Re: امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب

    Quote Originally Posted by khan_sultan View Post
    اب سارے مولبی وہ آیت بھول جائیں گے کے یہود نصاری کے بارے
    hahahahha....dekhen ese na bolen, dil azari hoti hai....agar Quran ki aayaat samajh mai aati to aaj yeh halat na hoti....totay ki terha ratta lagana alag hai aur Quran ko samajhna alag hai...Allah ne Quran ko sochne aur samajhne ke liye dia hai...hamaray musalman sirf tanzeel mai hi uljhay rehtay hain. Aayaat ki tanzeel Rasool Allah saww ke zanamay ke liye thi aur taweel qayamat tak. yahan to 1400 saal guzarnay ke baad bhi tanzeel pe aika nahi hua...taweel to duur ki baat hai. aur jinhon ne taweel batayee unka aur unki aulad ka qatl-e-aam kia gaya.

    chalen on-topic. America Acha hai musalmano ke liye....dekhen abhi tak hum zinda hain
    Quick reply to this message Reply  

  5. Likes khan_sultan Liked

  6. #4
    Regular Member
    Join Date
    Jan 2017
    Location
    Canada
    Posts
    125
    Age
    45
    Post Thanks / Like

    Re: امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب

    America is super power bcz of its Money. and They make most of money of Arm sales.
    It doesn't matter
    who buy Arms , as long you pay big money They will sell you and become more big.
    Plus they will get cheap gas and oil from Saudis bcz they are scared from Iran Syria.
    Quick reply to this message Reply  


  7. #5
    Professional khan_sultan's Avatar
    Join Date
    May 2015
    Location
    Canada
    Posts
    3,004
    Age
    25
    Post Thanks / Like

    Re: امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب

    Quote Originally Posted by Xiggs View Post
    hahahahha....dekhen ese na bolen, dil azari hoti hai....agar Quran ki aayaat samajh mai aati to aaj yeh halat na hoti....totay ki terha ratta lagana alag hai aur Quran ko samajhna alag hai...Allah ne Quran ko sochne aur samajhne ke liye dia hai...hamaray musalman sirf tanzeel mai hi uljhay rehtay hain. Aayaat ki tanzeel Rasool Allah saww ke zanamay ke liye thi aur taweel qayamat tak. yahan to 1400 saal guzarnay ke baad bhi tanzeel pe aika nahi hua...taweel to duur ki baat hai. aur jinhon ne taweel batayee unka aur unki aulad ka qatl-e-aam kia gaya.

    chalen on-topic. America Acha hai musalmano ke liye....dekhen abhi tak hum zinda hain
    بھائی میرے یہ سب ملوانے سارا دن جگالی کرتے رہتے ہیں کے یہود نصارا ہمارے نہیں پر جب بات ادھر پہنچتی ہے تو اسلام کی بجاے آل سود کا مفاد آگے آ جاتا ہے

    sponsored links

    Quick reply to this message Reply  


  8. #6
    Expert atensari's Avatar
    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    24,198
    Post Thanks / Like

    Re: امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب

    یہ دوستی شام سے دور رہے تو صف اول کے قلیل سپاہیوں کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے
    Quick reply to this message Reply  


  9. #7
    Intermediate
    Join Date
    Dec 2016
    Location
    USA
    Posts
    245
    Age
    32
    Post Thanks / Like

    Re: امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب

    Quote Originally Posted by atensari View Post
    یہ دوستی شام سے دور رہے تو صف اول کے قلیل سپاہیوں کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے


    پتہ نہیں کیاکہنا چاہتے ہو؟
    دوستی شام سے دور توکیا رات کے قریب؟

    کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی

    Quick reply to this message Reply  


  10. #8
    Intermediate nazrulislam's Avatar
    Join Date
    Oct 2014
    Location
    dhaka
    Posts
    410
    Age
    40
    Post Thanks / Like

    Re: امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب

    Quote Originally Posted by atensari View Post
    یہ دوستی شام سے دور رہے تو صف اول کے قلیل سپاہیوں کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے
    mauvis have better future after saudi trump meet.......
    Quick reply to this message Reply  


  11. #9
    Professional khan_sultan's Avatar
    Join Date
    May 2015
    Location
    Canada
    Posts
    3,004
    Age
    25
    Post Thanks / Like

    Re: امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب

    Quote Originally Posted by ahmedameen786 View Post


    پتہ نہیں کیاکہنا چاہتے ہو؟
    دوستی شام سے دور توکیا رات کے قریب؟

    کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی

    امین صاحب چول عظیم نے سیکولر لبرل کے باد صف اول کا لفظ سیکھ لیا ہے کچھ عرصۂ اس کو برداشت کریں
    Quick reply to this message Reply  

  12. Thanks ahmedameen786 Thanked
    Likes Xiggs Liked

  13. #10
    Professional Xiggs's Avatar
    Join Date
    Nov 2012
    Location
    Home Sweet Home!
    Posts
    2,919
    Age
    30
    Post Thanks / Like

    Re: امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب

    Quote Originally Posted by ahmedameen786 View Post


    پتہ نہیں کیاکہنا چاہتے ہو؟
    دوستی شام سے دور توکیا رات کے قریب؟

    کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی


    nahi raat ki dosti kerwadi aapne unki...tsk tsk tsk

    wese koi poochay saudi khacharon se ke melania trump ka scarf kahan gaya...mutawway kahan mar gaye saray? lagta hai aajkal saray muun chupa ke siasat.pk pe bethay hai.
    Quick reply to this message Reply  


  14. #11
    Professional Kavalier's Avatar
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    Germany
    Posts
    2,941
    Post Thanks / Like

    Re: امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب

    Ghulam bhi kabhi dost/dushman choose krsakty hayn???
    Quick reply to this message Reply  


  15. #12
    Expert Humi's Avatar
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    Canada
    Posts
    19,391
    Age
    --
    Post Thanks / Like

    Re: امریکہ مغرب مسلم دنیا کےدشمن نہیں سعودی عرب

    think Saudia meant to say "America is not our enemy cuz it will never bomb as we feed its military industrial complex billions each year"
    Quick reply to this message Reply  


Quick Reply Quick Reply


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •