سعید اجمل کے بالنگ ایکشن پر انگلش میڈیا کی تنقید
لاہور: پاکستان کے اسپن بالر سعید اجمل کی انگلینڈ کے خلاف شاندار بالنگ پر انگلش میڈیا نے ان کی بالنگ پر تنقید شروع کردی ہے۔
سعید اجمل کا کہنا ہےکہ مجھے الزامات سے کوئی فکر نہیں ہے، ایکشن کی باتیں مجھے دباؤ میں نہیں لے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میرا بالنگ ایکشن پہلے آسٹریلیا میں چیک کیا جاچکا ہے اورآئی سی سی نے اسے کلیئر قرار دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا انگلش میڈیا کی تنقید دباؤ میں لینے کےلئے پروپگینڈا کیا جارہا ہے وہ پہلے ثقلین مشتاق پر بھی تنقید کرچکے ہیں۔