
Originally Posted by
barca
mqm k jalsay main loug gun point par laay jaatay hai
aur bechaaray aesay beathay hotay jeasay kisi k chaalisvee par aaye ho
shakal say lagta hai majboori main baethay hai
یہاں پر کھسانی بلی آپ لوگ ہیں۔
متحدہ نے پہلا الیکشن 1987 میں لڑا تھا جب اسکی عمر 3 سال تھی اور اسلحہ کے نام پر اسکے پاس ایک پستول تک نہیں ہوتا تھا اور بقیہ پارٹیاں کالج یونیورسٹیز سے لیکر شہر تک ہر جگہ ہمیں مارتے پیٹتے تھے۔
مگر اسکے باوجود متحدہ نے کراچی و حیدر آباد کو تقریبا کلین سوئپ کیا۔
تو لگائیے اس پر بھی "گن پوائنٹ" کا جھوٹا الزام۔ یہ الزام الٹا پی ٹی آئی کے لیے زہر قاتل ثابت ہو گا۔
پھر 1990 کی دہائی میں متحدہ نے پولیس اور رینجرز اور ایجنسیوں کی بندوقوں کے سائے تلے الیکشن لڑا اور حالت یہ تھی کہ پوری قیادت قتل کی جا چکی تھی، یا روپوش تھی یا پھر بیرون ملک نکل گئی تھی۔
اسکے باوجود کراچی میں متحدہ کو ان الیکشن میں بھی کوئی چھو نہ سکا۔
حالت اتنی خراب تھی ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی الیکشنز جیت کر بھی اپنے اپنے حلقوں میں قدم نہیں رکھ سکتے تھے کیونکہ عمران خان کے چہیتے جنرل نصیر اللہ بابر اور شعیب سڈل جیسے قصائیوں کے پالے حقیقی والے نو گو ایریاز بنا کر بیٹھے ہوئے تھے۔
اسی لیے میں کہتی ہوں کہ جبتک تحریک انصاف اپنی ان منافقتوں سے نکل کر انصاف کرنا نہیں سیکھتی، ہم انکے خلاف احتجاج کریں گے۔
سالہا سال کا یہ جھوٹا پروپیگنڈہ پی ٹی آئی بند کرتی ہے یا نہیں، یہ اس پر منحصر ہے۔ مگر متحدہ کا ووٹر سیاسی طور پر بیدار ہے اور ان منافقتوں کے ساتھ تو آپ اس ووٹ بینک میں اتنی آسانی سے نقب نہیں لگا سکتے۔