صدرکیلئےمیڈیکل بورڈبنانےکامطالبہ
صدرکیلئےمیڈیکل بورڈبنانےکامطالبہ | The News Tribe
لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے ایک بڑا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جانا چاہیے۔
جماعت اسلامی کے ہیڈ کواٹرمنصورہ میں ریلوے یونین کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صدر زرداری کی ذہنی اور جسمانی صحت اس قابل نہیں کہ وہ امور مملکت سر انجام دے سکیں تو پیپلز پارٹی کو خود بھی سوچنا چاہیے۔
منور حسن کا کہنا تھا کہ بابر اعوان قانون کے دائرہ کار میں مقدمہ لڑنے کے بجائے عدالت کوچیلنج کرتے ہیں،وہ یحییٰ بختیار والا کام کر رہے ہیں،یحییٰ بختیار نے بھی بھٹو کا مقدمہ قانون کے بجائے سیاسی طور پر لڑ کر اُنہیں پھانسی چڑھوایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کا تقاضا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی کے بقول امریکی مداخلت کامسئلہ حل ہونا چاہیے،اس نے امداد روک ہمیں اپنے پاوٴں پر کھڑا ہونے کا موقع دیا ہے۔










