![]()
(سندھ میں ایک دفترجلانے پردس دفاتر قائم کیے جائیں گے، مسلم لیگ (ن کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی پرکرائے کے جلسے کرانے کا الزام عائدکرتے ہوئے بیساکھیاں پیش کردیں جبکہ اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سندھ میں پارٹی کا ایک دفتر جلانے پر 10 دفاترکا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ یہ بات لیگی رہنماؤں نے منگل کوکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے چیف آرگنائزر سلیم ضیاء ایڈووکیٹ، مرکزی رہنماء نہال ہاشمی ایڈووکیٹ اور میڈیاکوآرڈی نیٹر قادرخان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشریف کے کامیاب دورہ سندھ کے بعدمخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں اورسیاسی مخالفت میں اندرون سندھ پارٹی کے دفتروں کو جلانے کے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکیے جارہے ہیں جبکہ متعددکارکن لاپتا ہیں۔ لاڑکانہ میں مسلم لیگ (ن) کے تین دفاترکونذرآتش کردیا گیا جبکہ کندھ کوٹ، جیکب آباد، ٹنڈو محمد خان، خیرپور اور دادوکے علاوہ حیدر آباد میں بھی پارٹی کے دفاترکوآگ لگادی گئی جبکہ سیاسی اکابرین کی تصاویرکوپھاڑکران کی بے حرمتی کی گئی۔ ہم نہ ڈرنے والے اور نہ خوفزدہ ہونے والے ہیں۔اس موقع پر نہال ہاشمی ایڈووکیٹ نے میڈیاکے سامنے دو بیساکھیاں پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان میں سے ایک صدر آصف علی زرداری کے لیے اور دوسری وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے لیے ہماری جانب سے تحفہ ہے کیونکہ اگر یہ بیساکھی نہیں ہوگی تو حکومت منہ کے بل گرجائے گی جوکہ پاکستان کے مفاد میں نہیں۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=570475











). And he is last Prophet of ALLAH no one will come after him. And follow his life pattern.
Imran Khan is coming to hit you so hard, but I guess he has already


