سما میں اتنی ہمت ہی نہیں کے ایم کیو ایم سے متعلق ایسی کسی نیوز کو نشر کرسکے..میں ایسے بہت سے واقعات کا خود گواہ ہوں جہاں نیوز چینلز والوں نے کوریج سے
معزرت کرلی کیوں کہ مسلہ ایم کیو ایم کا تھا
جی ہاں جامع کلاتھ مارکیٹ کے سامنے عید گاہ ہے، اور عید گاہ کا جو پورا پلاٹ ہے وہ سارا اوقاف کی جگہ ہے، کچھ عرصہ پہلے اوقاف کا وزیر ایم کیو ایم کا تھا اور اوقاف والوں نے بدمعاشی اور زور زبردستی سے اس پلاٹ پر بنی تمام دکانوں کو جو کی سالوں سے ہیں بلڈوز کرنے کی ٹھانی اور مشینری لے کر پہنچ گئے...جب دکانداروں نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کی جس میں میرا ایک دوست بھی تھا تو کوئی میڈیا کا نمائندہ وہاں نہیں تھا...مظاہرین میں سے ایک دکاندار نے اپنے ایک رشتہ دار ٹی وی نمائندہ کو فون کیا اور آ کر کوریج کرنے کی درخواست کی تو اسکے رشتہ دار نے کہا بھائی ہمیں اجازت نہیں، ٩٠ سے ہمیں کہا گیا ہے کہ آپ اس معاملے سے دور رہیں...اس لئے ہم نہیں آ سکتے
جی جناب یہ ہے کراچی میں میڈیا کی آزادی