![]()
وزارت خارجہ کو اب یقین آیا ہے پانچھ سال بعد کہ دھشت گردی کی زمہ دار بین القوامی فورسز ھیں۔
اسلام آباد(ثناء نیوز) سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بین الاقوامی فورسز دہشت گردی لے کر آئیں ۔ ناٹوفورسز کے انخلا کے بعد بھی دہشت گردی متاثر کرتی رہے گی۔اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ناٹوافواج کے نکل جانے کے بعد بھی، دہشت گردی متاثر کرتی رہے گی۔سیکورٹی تعاون کے لیے پاک فوج، انٹیلی جنس ادارے افغان ہم منصبوں سے قریبی رابطے میں ہیں۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے پاکستان نے افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز رکھے ہیں پاکستان افغانستان میں قیام‘ استحکام اور پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
http://jasarat.com/








