شرمیلا فاروقی ایک ہفتے کے اندر اندر اوکاڑہ کی بہو بننے والی ہیں۔ ہمارا ماتھا ٹھنکا اور ہم نے قدرے حیرت کا اظہار بھی کیا۔ چونکہ موصوفہ ایک عمدہ شخصیت کی مالک ہیں اور پیپلز پارٹی سے متعلق ہونے کے باوجود خاصی نفیس اور سمجھدار خاتون واقع ہوئی ہیں، اس لئے دل ہی دل میں ان کے ساتھ غائبانہ اظہار ہمدردی بھی کیا۔ مگر بعد میں جب یہ عقدہ کھلا کہ ان کی منگنی ہمارے دوست ریاض شیخ کے صاحبزادہ ہشام ریاض کے ساتھ طے پائی ہے تو ہمیں کافی بے فکری ہوئی کہ ہشام ہمارے خیال میں تو شرمیلا سے بھی زیادہ معقول اور عمدہ شخص ہے
![]()








