ان کے ضمیر کی آنکھ تک گیلی نہیں ہوئی اور یہ وہ بے حسی ہے جس کے پھندے پر کبھی ذوالفقار علی بھٹو جھول جاتا ہے اور کبھی محترمہ بے نظیر بھٹو سڑک پر ماری جاتی ہیں اور اگر بنکروں میں رہنے والے موجودہ لیڈر بھی خدانخواستہ اس انجام کا شکار ہو جائیں تو اس ملک میں انھیں بھی انصاف نہیں مل سکے گا کیونکہ یہ وہ جنس ہے جو اس ملک میں پائی ہی نہیں جاتی اور اگر ہو گی تو ملے گی کہاں سے؟
![]()








