پاکستانی طالبان کابھارت پر حملے کا اعلان
Noman Fida
پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے معروف عصمت اللہ معاویہ نے بھارت میں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے الزام میں پھانسی پر لٹکائے جانے والے مبینہ دہشت گرد اجمل قصاب اور افضل گرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارت پر حملے کا اعلان کردیا ہے۔
مختلف جہادی فورمز پر عصمت اللہ معاویہ کی جانب سے دیے جانے والے بیانات سائٹ انٹیلی جینس گروپ نےحاصل کرلیے ہیں۔
سائٹ انٹیلی جینس گروپ کےمطابق عصمت اللہ معاویہ کا کہناتھا کہ خطے سے امریکی افواج کے انخلاء کےبعد بھارت پر بہت بڑے حملے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افضل گرو اور اجمل قصاب کی پھانسی سے کشمیر آزاد کرانے سے متعلق جہادیوں کے ارادے مزید مضبوط ہوئے ہیں، گرو اور قصاب کا خون جہادیوں کے حوصلوں کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔
عصمت اللہ معاویہ کا کہناتھا کہ افغانستان سے فوجی انخلاء کےبعد جہادیوں کی تمام تر توجہ بھارت کی طرف ہوگی اور بھارتی قبضے سے کشمیر کا علاقہ آزاد کرائیں گے۔
عصمت اللہ معاویہ کےمطابق پاکستان مجاہدین کی مدد کے بغیر بھارت کو شکست نہیں دے سکتے، انہوں نے کہا کہ اب جب جہاد نئے حوصلوں اور نئے عزائم کے ساتھ اٹھے گا تو یہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی) کے کردار سے پاک ہوگا۔
http://urdu.thenewstribe.com/feature...us-withdrawal/











