
شر سے خیر کی توقع کیوں کر؟؟؟
قادری صاحب ایک جھوٹے، احسان فراموش اور دوغلے شخص ثابت ہو چکے
ان کی اپنی ویڈیوز جس کی گواہ ہیں
جب سے وطن عزیز میں "قادری بہ سنگ ہن" برسے ہیں
قادری کے ڈڈؤعوں کی ٹران ٹران کی اٹھان دیکھنے والی ہے
کیوں نہ ہو جو قادری صاحب کافی عرصہ پہلے سیاست سے تائب ہووے
ان کا سیاست سے عقد اے ثانی دیکھ کر ڈڈؤعوں کا کودنا بھی بجا ہے
اب کوئی یہ نہ کہے کے قادری صحاب سیاست نہیں کر رہے
کیوں کے پوشیدہ نعرہ یوں بنتا ہے
"ریاست بچانے کے نام پر سیاست میں آؤ"
بنیادی سوال وہیں کھڑا ہے
آج کیوں ؟؟؟
قادری کو آج کیوں یہ سب کچھ یاد آ گیا؟؟؟
کیا پچھلے پانچ سال سے پاکستانی قوم دودھ اور شہد کی نہروں سے سیراب ہو رہے تھے ؟؟؟
کیا پانچ سال سے کرپشن، قتل و غارت، اور لوٹ کا بازار گرم نہیں تھا؟؟؟
کیا پچھلے پانچ سال سے فرشتے حکومت چلا رہے تھے؟؟؟
یقیناً جواب نفی میں ہے
تصویر کچھ یوں بنتی ہے
بینظیر امریکی آقا سے ڈیل کرتی ہیں اور
پاکستان آتی ہیں اور زرداری کو دبئی میں بےبی سٹر بنا کر آتی ہیں-
زرداری دوبارہ امریکا سے حقانی کی توسط سے بہتر ڈیل کرتا ہے
یعنی
مجھے اقتدار میں لائیں اور جو چاہیں کام لیں
اور پھر جو ہوا وہ پچھلے پانچ سال میں واضح ہوتا چلا گیا
اس دوران ایک مولوی بھی امریکیوں کا آلہ کار بنتا ہے
١- قادری صاحب سے کشمیریوں کے جہاد کو غیر شرعی قرار دلواتے ہیں
٢- امریکیوں اور نیٹو کے خلاف کسی مسلمان کے انفرادی جہاد کو غیر شرعی قرار دلواتے ہے
نوٹ: یعنی روس کے خلاف جتنے بھی غیر افغان جہاد میں شریک ہووے ان کی شہادت پر بھی سوالیہ؟؟ نشان
محمّد بن قاسم کی ایک مظلوم عورت کی آواز پر یلغار پر سوالیہ؟؟؟ نشان
٣- شاتم رسول اگر کافر فرد یا ملک ہو تو اس کو اس دریدہ دھنی کی اجازت مرحمت فرمانے کا فتویٰ دلوایا
٤- عوذ میں قادری کو کینیڈا کی شہریت سے سرفراز کیا جاتا ہے
آج کیوں؟؟؟
الیکشن سے عین ٢ ماہ قبل قادری کو پاکستانی قوم کے دکھ درد کا مروڑ اٹھتا ہے
یا
مروڑ اٹھنے کا ڈرامہ کرنے کا حکم دیا جاتا ہے
وجہ
آج پاکستان کا بچہ بچہ موجودہ تمام سیاسی پارٹیوں کا دھڑن تختہ کرنے کا عزم کئے بیٹھے ہیں
الیکشن ٢٠١٣ میں انشاء الله
عمران خان پاکستانی عوام کو بیدار کر چکا
عمران اقتدار میں آتا ہے تو اپنے وعدے کے مطابق
١- وار آن ٹیرر سے پاکستان نکل جاے گا
٢- ٹی ٹی پی امریکی ایجنٹ فیکٹر اپنی موت آپ مرتا ہے
٣- امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اس خطے میں آگ لگا کر ایٹمی ہتھیار ہتھیانے کا منصوبہ چوپٹ ہوتا ہے
٤- پاکستان قرض سے نجات حاصل کر کے یہود و امریکی ساہو کار کے شکنجے سے آزادی حاصل کرتا ہے
یعنی اپنے مفادات کے تحفظ میں آزاد ہوتا ہے اور کسی قسم کی ڈکٹیشن سے انکار کرنے کی پوزیشن میں آ جاتا ہے
٥- پاکستان کے بے تحاشہ وسائل جو کھلے اور بکھرے پڑے ہیں ان کا پاکستان کی ترقی کے لئے استعمال شروع ہوتا ہے
مزید بوہت کچھ
لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو فائدہ سراسر پاکستان اور پاکستانی قوم کا
اور خسارہ
سرا سر قادری کی نئی محبت اور آقا امریکا کا
امریکا کی ٦٣ سالہ پاکستان پر کی گئی انویسٹمنٹ صرف ایک مخلص پاکستانی حکومت کے
پانچ سالہ اقتدار اور کاوشوں سے "کانا زھوقا" ہوتی ہے
ایسے میں قادری کو اشارہ دیا جاتا ہے
جاؤ اور الیکشن ملتوی کرواؤ
کیئر ٹیکر گورنمنٹ بنواؤ ، اور ٢ سے ٣ سال
احتساب اور دیگر اصلاحات کا لولی پاپ عوام کو تھماؤ
جب یہ ٢،٣ سال پورے ہو جائیں گے
تو
عوام کا غصہ ٹھنڈا ہو چکا ہو گا نتیجتاً پھر
مخلوط امریکی غلاموں کی حکومت تشکیل دی جاے گی
وہی پی پی پی ، پی ایم ایل این، پی ایم ایل کیو، اے این پی اور ٹٹو اعظم ایم کیو ایم
کچھ حصہ پی ٹی آئی کو بھی یہ کہیہ کر دے دیا جاۓ گا کے عوام کا روجھان ٣ سالوں میں تبدیل ہو چکا ہے
یہ ہے وہ اصل کھیل جو اس سارے قادری نوٹنکی کے پیچھے کار فرما نظر آتا ہے
یاد رہے کے یہ میری راے ہے آپ اس سے اختلاف بھی کر سکتے ہیں اور اتفاق بھی
واسلام