Siasat.pk Forums
Page 1 of 5 123 ... LastLast
Results 1 to 20 of 88
  1. #1
    Banned
    Join Date
    Dec 2012
    Location
    Lahore
    Posts
    172
    Age
    22

    رنگ گورا کرنے کے طریقے



    رنگ گورا کرنے کے طریقے


    رنگ گورا کرنے کی جدوجہد میں اس خطّے کے مکین ازمنہ قدیم سے مصروف ہیں۔ کرتوت چاہے شب دیجور جیسی ہو، رنگ البتہعمران خان جیسا ہونا چاہیے۔ حالانکہ اس سے دس فیصد جدوجہد بھی کرتوت چٹّے کرنے کے لیے ہوجاتی تو بیڑے پار ہوجانے تھے۔ بہرحال سانوں کیہ۔ ہم تو اس سلسلے میں چند ٹوٹکے آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ گر قبول افتد۔۔۔
    سب سے آسان طریقہ تو یہ ہے کہ آپ کسی انگریز، بٹ ، شیخ یا پٹھان کے گھر پیدا ہوجائیں۔ ویسے تو بٹ بھی آج کل کافی ڈارک براون آرہے ہیں لیکن اس کی وجہ ملاوٹ سے زیادہ آباو اجداد بدلنا ہے۔ جس کے حالات بدلیں سب سے پہلے وہ اپنے ابّے کو لوہار، موچی، نائی، ترکھان، جلُاہے سے رانا، بھّٹی، سیّد، بٹ ، شیخ وغیرہ بنادیتا ہے۔ ہمارے محلّے کے ایک بزرگ کہا کرتے تھے کہ جو ڈارک براون بندہ خود کو بٹ یا شیخ کہے تو یا تو اس کے نسب میں فرق ہوتا ہے یا کسب میں۔ خوش قسمتی سے گورا بچّہ پیدا ہوبھی جائے تو سارا کریڈٹ انگریزوں کو دینے کا رواج بھی ہے کہ "انگریز دا بچہ لگد ااے "۔ اب اس پر اس بچّے کے ابےّ کے تاثرات ہمیں کبھی دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ حالانکہ یہ سیدھا سادھا آنر کلنگ کا کیس بنتا ہے۔
    ایک عام تاثّر یہ بھی ہے کہ دودھ وغیرہ پینے سے رنگ گورا ہوجاتا ہے یہ بالکل غلط تاثّر ہے۔ ایسی بات ہوتی تو سارے کٹّوں کا رنگ پولر بئیر جیسا ہوجاتا جو کہ نہیں ہوا لہذا اس فریب میں مت آئیے ۔ اس کی بجائے بغیر دودھ اور چینی کی کافی پیئں۔ امریکی پیتے ہیں اور ان کے رنگ تو آپ نے دیکھے ہوں گے کہ چٹّے سفید ہوتے ہیں۔ بس گرمیوں میں ذرا یرقان وغیرہ کا خطرہ ہوسکتا ہے لیکن رنگ گورا کرنے کے لیے اتنا رسک تو لیا ہی جاسکتا ہے۔
    اس کے علاوہ رنگ چٹّا کرنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ فلور مل میں کام شروع کردیں۔ ایک تو پیسے ملیں گے اور رنگ مفت میں گورا ۔ نہانے سے البتہ تین چار مہینے پرہیز کریں تا کہ رنگ "پکاّ" ہوجائے ۔ بارش وغیرہ میں گھومنے سے بھی پرہیز کریں۔ اس کے علاوہ آٹا اگر مہنگا ہوجائے تو آپ اپنارنگ اتار کے اس سے تین چار دن کی روٹیاں بھی پکاسکتے ہیں۔ کیونکہ ٹڈّھ نالوں گوڈے اگّے نئیں ہندے اور ہم خرما و ہم ثواب۔۔۔
    یہ طریقہ خاص طور پر خواتین کے لیے ہے۔ تمام خواتین کو چاہیے کہ وہ بیوٹیشن بن جائیں۔ اور جرابیں پہن کے رکھا کریں ۔ اس کی مصلحت یہ ہے کہ پیروں کا میک اپ کرنا اکثر کافی دشوار ہوتا ہے اور بھول چوک بھی ہوجاتی ہے ۔ ہم نے بیوٹی پارلر سے تیار ہوکے آئی خواتین کو جب بھی ایک دن بعد دیکھا تو ان کی عمر اور رنگ میں دس سال اور نوے فیصد کا فرق تھا۔ لہذا جب تمام خواتین ہی بیوٹیشن ہوں گی تو یہ فرق کبھی سامنے نہیں آسکے گا۔ بس وہ جرابوں والی احتیاط نہ بھولیں اور کچن وغیرہ میں جانے سے بھی حتی الامکان پرہیز کریں۔
    سب سے اہم بات آخر میں ہی بیانی جاتی ہے جیسے فلم کے کریڈٹس چل رہے ہوں تو سب سے اہم اداکار کا نام سب سےاخیر میں ہی دیا جاتا ہے جیسے ۔۔۔ اور مصطفی قریشی۔۔۔ ایک "مِتھ" یہ بھی ہے کہ رنگ گورا کرنے والی کریمیں لگانے سے رنگ گورا ہوجاتاہے اور ہزاروں سال سے معصوم مرد وزن اس بات پر یقین کرکے ، منہ اور مختلف جگہوں پر یہ کریمیں رگڑ رگڑ کر رنگ چٹّا کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم آج اس عظیم راز سے پردہ اٹھانا چاہتے ہیں کہ کریم لگانے سے نہیں بلکہ کھانے سے رنگ گورا ہوتا ہے۔ لہذا صبح نہار منہ دو چمچ فئیر اینڈ لولی، دوپہر کو کھانے کے بعد ایک چمچ پونڈز فئیرنیس کریم اور رات کو بلیک کافی کے ساتھ کوئی بھی اچھی سی نائٹ کریم کا آدھا چمچ کھانے سے آپ کا رنگ افضال چٹّے سے بھی زیادہ چٹّا ہوجائے گا۔ آزمائش شرط ہے۔

    http://jafar-haledil.blogspot.dk/2012/12/blog-post_21.html

    sponsored links


    Last edited by simple_and_peacefull; 22-Dec-2012 at 08:30 PM.


  2. #2
    Intermediate
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Karachi
    Posts
    260
    Age
    34

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے



  3. #3

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے



  4. #4
    Banned
    Join Date
    Dec 2012
    Location
    Lahore
    Posts
    172
    Age
    22

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے



  5. #5
    Expert IhsanIlahi's Avatar
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    Lahore, Pakistan, Pakistan
    Posts
    8,290
    Age
    28

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Goray rangat pe na jaa ay Ghalib.........!



    agay ka misraa pata ho ga ap ko


  6. #6

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Quote Originally Posted by IhsanIlahi View Post
    Goray rangat pe na jaa ay Ghalib.........!



    agay ka misraa pata ho ga ap ko
    Agay ka misra bhi shaid 'agay' kay baray mein hi hay?


  7. #7
    Advanced CoolDool's Avatar
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Gujranwala
    Posts
    2,152
    Age
    24

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    اور ہزاروں سال سے معصوم مرد وزن اس بات پر یقین کرکے ، منہ اور
    مختلف جگہوں
    پر یہ کریمیں رگڑ رگڑ کر رنگ چٹّا کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


  8. #8
    Advanced Nawazish's Avatar
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    Switzerland
    Posts
    2,018
    Age
    31

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    احساس کمتری کا شکار.....ایک قوم کو ذہنی غلامی سے نکلنے کے لئے پتا نہیں کتنا ٹائم لگے گا


  9. #9
    Professional
    Join Date
    Jul 2012
    Location
    Lahore
    Posts
    3,391
    Age
    45

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Quote Originally Posted by IhsanIlahi View Post
    Goray rangat pe na jaa ay Ghalib.........!



    agay ka misraa pata ho ga ap ko

    ​کالی رنگت پے جا، جو ہے تجھ پر بھی غالب


  10. #10
    Expert tariisb's Avatar
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    islamabad
    Posts
    10,720
    Age
    37

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے




    شکل و صورت الله الله
    دل کے "کالوں" سے الله بچاۓ



  11. #11
    Expert IhsanIlahi's Avatar
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    Lahore, Pakistan, Pakistan
    Posts
    8,290
    Age
    28

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Quote Originally Posted by Saboo View Post
    Agay ka misra bhi shaid 'agay' kay baray mein hi hay?
    wo publicly batanay wala nahi hai,,,,, ye shair kafi mutanaza hai,,,, kafi shair is ko ghalib ka nahi manty,,, lekin kafi kehty hain k ghalib ne is tarah ki shairi bhi ki hai,, aur ye us ka shair hai,,,,,


  12. #12

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Quote Originally Posted by IhsanIlahi View Post
    wo publicly batanay wala nahi hai,,,,, ye shair kafi mutanaza hai,,,, kafi shair is ko ghalib ka nahi manty,,, lekin kafi kehty hain k ghalib ne is tarah ki shairi bhi ki hai,, aur ye us ka shair hai,,,,,
    Ji koi mutanaza nahin!....sab collegue kay larkon ka kaam hay!


  13. #13

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    اس مصیبت سے نجات دینے کا بیڑا بھی مغرب نے ہی اٹھایا انھوں نے حسن کا معیار ہی بدل کر رکھ دیا وہ گلاب سی پنکھڑی جیسے ہونٹ
    اب بوٹاکس سے موٹے کیے جا رہے ہیں گورے رنگ کو ٹین کرا کے سنہرا کیا جا رہا ہے اب تو حسینہ عا لم کا ٹائٹل بھی سانولی سلونی حسینہ کو
    مل رہا ہے


  14. #14

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Quote Originally Posted by nuzhatghazali View Post
    [HI]اس مصیبت سے نج[/HI]ات دینے کا بیڑا بھی مغرب نے ہی اٹھایا انھوں نے حسن کا معیار ہی بدل کر رکھ دیا وہ گلاب سی پنکھڑی جیسے ہونٹ
    اب بوٹاکس سے موٹے کیے جا رہے ہیں گورے رنگ کو ٹین کرا کے سنہرا کیا جا رہا ہے اب تو حسینہ عا لم کا ٹائٹل بھی سانولی سلونی حسینہ کو
    مل رہا ہے
    To kia aap bhi kalay or sanwlay salonay rang ko aik museebat hi samjhti hein?


  15. #15

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Quote Originally Posted by Saboo View Post
    To kia aap bhi kalay or sanwlay salonay rang ko aik museebat hi samjhti hein?
    main na to kbhi naheen smjha , pakistan main logon ko bht complex hay un ko good news day rhi hoon


  16. #16
    Professional
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    Dubai, United Arab Emirates, United Arab Emirates
    Posts
    3,829

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Noor Jehan - Kala Shah Kala,mera kala ey dildaarye sun kar sab ki tasalli ho jaye gi, i m sure,
    Quote Originally Posted by nuzhatghazali View Post
    اس مصیبت سے نجات دینے کا بیڑا بھی مغرب نے ہی اٹھایا انھوں نے حسن کا معیار ہی بدل کر رکھ دیا وہ گلاب سی پنکھڑی جیسے ہونٹ
    اب بوٹاکس سے موٹے کیے جا رہے ہیں گورے رنگ کو ٹین کرا کے سنہرا کیا جا رہا ہے اب تو حسینہ عا لم کا ٹائٹل بھی سانولی سلونی حسینہ کو
    مل رہا ہے


  17. #17

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Quote Originally Posted by nuzhatghazali View Post
    main na to kbhi naheen smjha , pakistan main logon ko bht complex hay un ko good news day rhi hoon
    Achha kar rahi hein aap!...lekin yeh good news koi lay to?


  18. #18

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Quote Originally Posted by lotaa View Post
    Noor Jehan - Kala Shah Kala,mera kala ey dildaarye sun kar sab ki tasalli ho jaye gi, i m sure,
    Tyra bank is considered the most beautiful women of west.


  19. #19

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Quote Originally Posted by nuzhatghazali View Post
    Tyra bank is considered the most beautiful women of west.
    Or Niomi Campbell...Halle Barry.....and many more!


  20. #20

    Re: رنگ گورا کرنے کے طریقے

    Quote Originally Posted by Saboo View Post
    Achha kar rahi hein aap!...lekin yeh good news koi lay to?
    aik na aik din smjh main ajayay gi main to shroo say hi seerat ki qail hoon ...


Page 1 of 5 123 ... LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 16
    Last Post: 28-Oct-2012, 06:42 PM
  2. Replies: 15
    Last Post: 08-Sep-2012, 10:27 AM
  3. Replies: 7
    Last Post: 23-May-2012, 10:59 AM
  4. گائے کےگوشت پر طلباء کے درمیان جھگڑا
    By barca in forum India/International Siasat
    Replies: 11
    Last Post: 18-Apr-2012, 09:49 PM
  5. Replies: 2
    Last Post: 18-Sep-2011, 09:33 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •