Some people call Mush for lectures , some call Salman Rushdi .......some call Wilder and listen them.....
Is this the criteria ......??????
May be for u......
Yes u are really drunk and could not find the truth and false.
Qadri sahib has the ability to change truth into false and false into truth , u could not judge it....
گستاخانہ فلم کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکن گورنمنٹ نے یہ بیان دیا ہے کہ اس میں امریکن گورنمنٹ کا کوئی رول نہیں، میڈیا آزاد ہے، فری آف ایکسپریشن ہے، اور فلم میکر کے بارے میں متضاد انکشافات کئے جارہے ہیں، کہ وہ اسرائیلی نژاد امریکن ہے، کبھی اسے مصری عیسائی بنایا جا رہا ہے اور اس فلم میں کام کرنے والوں کے مختلف بیانات جو انگلش اخباروں میں شائع ہوئے ہیں اور انکے مطابق یہ فلم ڈیزرٹ وارئیر کے نام سے بنی تھی،کچھ اسکا نام ڈیزرٹ سٹارم بتا رہے ہیں، اور کچھ کا بیان ہے کہ پورا سکرپٹ شو نہیں کیا گیا اور فلم میں ڈبنگ ہوئی ہے اور بعد میں اسے انوسینٹ آف مسلمز کا نام دیا گیا ہے،ہمارا پرابلم یہ نہیں کہ کون میکر ہے، بلکہ یہ ہے کہ اس فلم سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ہے اور ان حکومتوں نے نوٹس کیوں نہیں لیا، اس ساری سیچویشن کو دیکھنے کے بعد چند پوائنٹ ذہن میں آتے ہیں جو ا سکی اصل وجہ ہیں!
ایک دو دھائیوں سے یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ہر پانچ چھ مہینے کے بعد کو ئی ایسا ایکشن کیا جاتا ہے جس سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوتی ہے، کبھی قرآنی اوراک کو جلایا جاتا ہے، کبھی خاکے بنانے کی مذموم حرکت کی جاتی ہے، کبھی کچھ کبھی کچھ، اور جب مسلمان سراپا احتجاج ہوتے ہیں تو انگلش گورنمنٹس اسے آزاد میڈیا کہ کر اپنے آپکو سائیڈ لائن کرتی ہیں، حالانکہ مسلمانوں نے کبھی بھی ان مذاہب پر کوئی ایسا وار نہين کیا جن مذاہب کے پیروکار یہ سب کچھ کر رہے ہیں،مسلمان حضرت موسی اور حضرت عیسی علیہ سلام کو اللہ کا نبی مانتے ہیں اور انکے بارے میں کسی قسم کی تو ہین کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
دوسری بات یہ کہ ویسٹ اور امریکہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسی بھی ایسی گھناؤنی حرکت پر مسلم امہ دو تین احتجاج کرتی ہے، اپنے اپنے ممالک میں توڑ پھوڑ کرتے ہین اور خاموش ہو جاتے ہیں، اس سے ذیادہ کچھ نہین ہوتا،اس لئے انہین کوئی خاص پریشانی نہیں ہوتی۔
ویسٹ یہ بھی جانتا ہے کہ مسلم امہ کے پاس احتجاج کے علاوہ کچھ ہے بھی نہیں، نہ تو یہ اپنا کوئی سوشل میڈیا نیٹورک بنا سکتے ہیں کہ ہمارا سوشل نیٹ ورک یوز کرنا چھوڑ دیں گے جس سے ویسٹ کو لاس ہوگا، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ویسٹ اور امریکہ انکی کمزوری ہے، انہوں نے ہر چیز کے لئے ویسٹ کو ہی دیکھنا ہے۔خواہ وہ ایمونیشن ہو، ٹرانسپورٹ ہو، الیکٹرانکس ہو یہ انہوں نے ویسٹ اور امریکن سے ہی لینے ہیں،
ویسٹ یہ بھی جانتا ہے کہ مسلم امہ کئی فرقوں میں منقسم ہے، اور ان میں وہ اتحاد اور یگا نگت نہیں ہے جو اسلام کے آغاز میں تھا، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ مسلم امہ خود اپنے نبی کی تعلیمات پر عمل سے قاصر ہے،اور ایک مثال آپ یہ دیکھ لیں کہ اس گستاخانہ فلم کے منظرعام پر آنے کے بعد بھی کئی مسلم ممالک ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ وہاں کوئی احتجاج نہیں کیا گیا۔
سوال پیدا ہوتا ہے کہ اسکو کیسے روکا جائے، پہلا طریقہ یہ ہے کہ جب قوموں میں برابری ہوتی ہے اور اینٹ کا جواب پتھر کا فلسفہ اسے روکتا ہے، اب ہمارا ویسٹ کے ساتھ برابری والا معاملہ نہیں، ہم اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلوانے کے لئے بھی یورپ بھیجنے پر مجبور ہیں، ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے لئے بھی انکے آگے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں، تو ایسی سیچویشن میں ہم ویسٹ سے کوئی بات منوا نہیں سکتے ہاں مان سکتے ہیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پوری مسلم امہ ایک عہد کرلے کہ کوئی مسلم کنٹری ویسٹ کی پراڈکٹ استعمال نہیں کرے گا، تو اس سے ویسٹ اور امریکہ کو اقتصادی جھٹکا لگ سکتا ہے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو سکتے ہیں کہ انکی ناراضگی سوائے خسارا کے کچھ نہیں لہذا وہ ایسی ایکٹوٹیز سے پرہیز کرنے اور لوگوں کو ایسے ایکشن کرنے سے روکیں گے،
پاکستان کے ٹی وی چینلز پر سیاستدان اور کچھ سکالر حضرات بیٹھ کر یہ سوچ رہے ہیں کہ او آئی سی کو کوئی لائحہ عمل طے کرنا چاہیئے کہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہ ہو ،، یہ سارے ٹوپی ڈرامے ہیں، تمام مسلم امہ کے حکمران ویسٹ کو ناراض نہیں کرنا چاہتے، کیونکہ انکے اقتدار کی ضمانت امریکہ دیتا ہے، بے شک منہ سے بکواس کرتے رہیں لیکن حقیقت یہ ہی ہے،
اسکا باعزت اور خودارانہ حل ایک ہی ہے کہ اپنے آپکو اس لیول پر لے جاؤ، جہاں ابھی ویسٹ بھی نہیں پہنچا، یعنی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا اپنے کاروبار ذندگی میں عملی نفاذ، تعلیم کا ہائیسٹ سٹینڈر پوری مسلم امہ کے لئے،ہر قسم کی ٹیکنالوجی ہوم میڈ، اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں امپرومنٹ، کیونکہ جب ہم اسلامی تعلیمات کا عملی نفاذ کر لیں گے تو ہماری ساری کوتاہیاں خود بخود ہی ختم ہو جاتی ہیں، کیونکہ اسلام ترقی کی ضمانت ہے!!!!!
یہی بہتر طریقه ہے کہ پوری مسلم امہ ایک عہد کرلے کہ کوئی مسلمان ویسٹ کی پراڈکٹ استعمال نہیں کرے گا اگر حکومت میں ایماندر لوگ ہیں تو حکومتی سطح پر بھی ان پروڈکٹ، اگریمنٹ کا بائیکاٹ کردے جہاں سے بھی ان کے ممالک کو افراد کو ایک پیسہ بھی ہماری وجھ سے منافع ہوتا ہے
This Problem cannot e solved till the rulers of Muslim countries are not united for this cause...
and we all know the priorities, they behave just like slaves of WEST..
un fortunately these rulers are selected and elected by us.
Beside protesting this shameful act of WEST, in the long run we should also get rid of RULERS OF MUSLIM COUNTRIES which are slaves of WEST..
Blasphemous Anti Islamic Movie Is Against Fundamental Human Rights!- Dr Tahir ul Qadri
PakGem liked this post
یہ نہایت ہی افسوس ناک بات ہے کہ پیارے رسول صلی اللہ وعلیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جارہی ہے۔
میں اس توہین امیز وڈیو کی مزمت کرتا ہوں کہ اس سے بہت لوگوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
Protests must be peaceful and just to show our love and
respect for our prophet(SAW) but burning vehicles and
properties is not right thing.
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)