ADVERTISING
simple_and_peacefull thanked for this post
@wadaich
مخترم بو ترابی صاحب! السلام و علیکم! آپ کی توجہ پانے پر بے حد مشکور ہوں. آپ کے سوالات تفصیلی جواب کے متقاضی ہیں. .... مگر کیا کروں اپنی کم علمی آڑے آ جاتی ہے. بہرحال جو بن سکا کوشش کر دیکھتا ہوں. ہر انسان چیزوں کو کسی کسوٹی پر پرکھتا ہے اور کسی نہ کسی کی رہ نمائی کی بدولت چیزوں کا تجزیہ کرتا ہے اور پھر ایک رائے قائم کرتا ہے. اور اگر اسے اپنے رہنما کی حقانیت پر یقین کامل ہو اور کسوٹی کے کھرا ہونے کا حق الیقین ہو تو پھر وہ اپنی رائے پر ڈٹ بھی جاتا ہے. بسا اوقات ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ رہ نمائی اور کسوٹی تو ٹھیک ہو مگر اس کی ذہنی صلاحیت اتنی نہ ہو کہ حقائق تک پوھنچ سکے حاص طور پر اس زمانے میں جس میں سچائی کو تلاش کرنا ایک سیاہ چیونٹی کو تاریک رات میں سیاہ پتھر پر تلاش کرنا.
جہاں تک میرے جیسے اوسط ذہنی صلاحیت کے فرد کا تعلق ہے میری رہ نمائی کا ذریعہ قران و سنت ہے اور کسوٹی میرا دین اسلام. مندرجہ ذیل پر پختہ یقین ہے
١. جتنا بڑا کام ہو گا اس کے پیچھے اتنا ہی بڑا محرک ہو گا
٢. بڑی سے بڑی قربانی کے پیچھے حق یا رحمانی قوت اور ظلم کے پیچھے باطل یا شیطانی قوت. دونوں قوتیں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ممکنہ حد تک بہترین صلاحیت استمال کرتی ہیں
٣. اسلام چونکہ حق ہے اس کوئی بات میری سمجھ سے بالا ہو سکتی ہے غلط نہیں
٤.قران نے جو بتا دیا ہے اور نبی پاک نے جو صحیح احادیث میں فرما دیا ہے اس کی حقانیت شک و شبہ سے بالا تر ہے
٥. انسانی عقل انتہائی محدود ہے. اور بار بار ٹھوکر کھاتی ہے
٦.خیر اور شر کی قوتوں میں معرکه آرائی ازل سے ابد تک ہے. اور آج کے دور میں حقائق کو کتنے دبیز پردوں میں چھپا کر شیطانی قوتیں کام کر رہی ہیں
٧. حق ہر حال میں غالب آیے گا
٨. قوموں کی زندگی میں وقت کا پیمانہ وسیح ہو جاتا ہے. لمحات پھیل کر دھا یوں پر محیط اور دن صدیوں پر. لہذا اس ضمن میں میری اور آپ کی زندگی شائد چند ساعتوں سے زیادہ نہ ہو. اور میری آپ کی جزا سزا کا فیصلہ زمانے کے حالات کی بنیاد پر ہو گا
بحث کو سمیٹتے ہووے محتصر ترین بات کروں گا. مگر ذہن میں رہے کے طاقتور ہونے یا اپنی سچائی پر یقین کامل ہونے کی صورت میں قوموں کا رویہ محکوم ہونے یا فکریطور پر متزلزل ہونے پر قطعی مختلف ہوتا ہے
ا. قران یہود و نصاری کے بارے میں کیا ہدایات دیتا ہے اور ان کی فطرت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ حاص طور پر یہود کی تمام حصلتوں پر نگاہ رہے
ب. حلا فت راشدہ میں امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں ان کا کیا کردار ہے؟
ت. یہود کا طریقہ واردات کیا رہا ہے؟
ج. یہود عیسایوں اور مسلمانوں دونوں کے دشمن ہیں. مگر وقت آنے پر مسلمانوں کو یہ دونوں اپنا دشمن گردانتے ہیں؟
چ. دور حاضر میں اسرا ئیل کا قیام ......نبی پاک کی احادیث زمانہ آخر سے متعلق ذہن میں رہیں حاص طور پر دجال کے بارے میں اور وہن سے متعلق
خ. اپنی کوتاہیوں کے سبب مسلمانوں کا دین اور سائنس سے دور ہونا اور تر نوالہ بن جانا اور کیک کی طرح تقسیم کیا جانا
د. صدیوں کی کوتاہیوں کا کفارہ دنوں میں نہیں ادا ہوتا. اسی طرح ہوتا ہے جس طرح یہود نصاری کے مسلط ہو جانے کی وجہ سے ادا ہو رہا ہے. اور سونا آگ میں تپ کر کندن ہوتا ہے.غزوہ حندق محلصین کی چھانٹی کے سلسلے میں یاد رہے...شاید آجکل کے حالت میں کچھ رہنمائی کرے
باقی رہے آپ کے سوالات تو ان کا جواب اپنی ذہنی صلاحیت کے مطابق ہی دے سکوں گا. آپ جیسے اہل علم و فہم کے معیار پر پورا اترنا شاید مشکل ہو بہر حال اپنی رائے رکھنا کا حقدار ہوں
قوموں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں. اور مسلمان اس وقت اپنی کوتاہیاں بھگت رہے ہیں. الله کسی کو ٹھیکہ پر کوئی چیز نہیں دیتا جیسا کہ یہود کا نظریۂ ہے. اس کا اپنا ایک نظام ہے. موجودہ وقت بھی نہیں رہے گا. یاد رہے اپنے وقت کی طاقتور قوم کا پیمانہ اور رد عمل اس کے عقائد و نظریات اور مقاصد کے مطابق ہوتا ہے جو کہ رحمانی یا شیطانی ہو سکتے ہیں. اگر ہم موجودہ دور کو احادیث رسول کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کریں تو کوئی چیز معمہ نہیں رہتی بعض اوقات تو اسقدر مبرہن ہو جاتی ہیں کہ حسن نثار حود ساختہ افلاطون بھی اگلنے پر مجبور ہو جاتا ہے. ہاں، ہم حود اگر پرا پیگنڈہ کا شکار ہو کر سازشی تھیوری کے نام پر ہر حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کا حصہ بن کر کبوتر بن جائیں تو بلی تو اپنا کام کرے گی. مسلمان کی زندگی کا واحد منشاء الله کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق اس کے نظام کا غالب کرنا ہے. جس میں سب سے پہلا قدم اسباب پیدا کرنا ہے اور پھر کامل یقین کے ساتھ اس سے مدد کا طالب ہونا
موجودہ حالات میں سب سے بڑا جہاد لوگوں کے سامنے شیطانی قوتوں کے مقاصد کو بے نقاب کرنا اور سائنس و ٹیکنا لو جی میں برتری حاصل کرنا ہے نہ کہ یہود و نصاری کا بازو بن کر ٹی ٹی پی کی طرز پر اور بے و قوف دوست کی طرح دین و ملت پر جسمانی اور فکری محاز پر حود کش حملے کرنا. اپنی ملت کا مورال گرانا اپنے آپ کو گالیاں اور کوسنے دینا اور نوجوان نسل کو شاندارعلمی و عسکری ماضی سے بے بہرہ کر کے احساس کمتری میں مبتلا کرنا. بعض الا ما شا الله ایسے فکری حود کش ہیں جو ہر وقت اس ٹوہ میں لگے رہتے ہیں کہ جھوٹا یا سچا کوئی ایسا واقعہ تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں جس کے سبب وہ اپنے آپ کو ترقی پسند کہلا سکیں چاہے چند ہی روز بعد وہ سوات یا کوہستان کی ویڈیو ثابت ہو. جن کی زندگی کا مقصد مغرب کو جنت ثابت کرنا ہے چاہے زخم کے نیچے کتنی مہلک پیپ ہو
کسی کی عیاری، مکاری، بددیانتی کو بے نقاب کرنا میری دانست میں اس کی دہشت و قوت کو تقویت پہنچانا نہیں ہے...جہاں بھی سلیم الفطرت لوگ موجود ہیں وہ بلا امتیاز مذھب، رنگ، ملت یہ کام کرتے آیے ہیں. البتہ ظلم، اس کی منصوبہ بندی، اور مجرموں کی کاروایوں پر پردہ ڈالنا شاید ظلم میں برابر کا شریک ہونا ہے اور اگر یہ آپ کی اپنی قوم کے خلاف ہو تو نا قابل معافی جرم. اور آج کے عظیم ترین افلاطونوں کے مطابق ما شا الله ٩/١١،٢٦/١١ سب کچھ عربوں کا کیا دھرا.....کتنی مزے کی بات ہے. ہے نا. جہاز لگنے کیسی کنٹرولڈ ڈیمولیشن ہوتی ہے
رہی بات فتح و شکست اور کامرانی و ناکامی کی تو جب ہم ہر واقعہ میں ذمہ داری محض انسانی سوچ، صلاحیت، ٹیکنا لوجی اور افعال پر ڈال دیتے ہیں اور قادر مطلق کے کردار کو کلیتہ نکال باہر کرتے ہیں تو پھرشاید بہت سی چیزیں اور واقعات آپ کی سمجھ سے بالا تر ہو جاتی ہیں. اور یہیں سے صاحبان ایمان اور صرف اور صرف دنیاوی اسباب پر بھروسہ کرنے والوں کا فرق شرو ع ہوتا ہے. حضرت علی اور خیبر کا دروازہ بھی. غزوہ حندق و حنین بھی، شہادت حسین بھی ...... .......اور دور جدید میں قیام پاکستان کا معجزہ بھی جب امت اپنی کوتاہیوں کے سبب اپنے ممالک کو دشمن کے ڈائننگ ٹیبل پر اشیاۓ خرد و نوش کی طرح تقسیم کروا چکی ہو . آجکل مسلمانوں کا ایک دوسرے کا گلا کاٹنے کے عذاب میں مبتلا ہونا بھی. جدید ترین اسلح سے لیس ہونے کے باوجود دنیاوی سپر طاقتوں کا بے سرو سامان افغانوں کے سامنے ناک سے لکیریں نکالنا بھی
تمہاری تحریر سے لگتا ہے کہ محوش سے تمھاری شادی ہو گیئ ہے
hahahahaha
simple_and_peacefull thanked for this post
swing disliked this post
Jazzak Allah @wadaich
Last edited by sajoo; 12-Sep-2012 at 08:22 PM.
These are but symentics my friend uni. the facts are facts and symantics are just that,. symanitcs, some give great credence to symantcis becuase they have need to deny facts and fall on symantics to confuse matters.
Facts my friend, just give me facts and stop beating arround the bush, and when i say Bush, I donot mean, pres. Bush
Last edited by ASQR1; 12-Sep-2012 at 09:11 PM.
Agar aap nay yeh tehreer parhi hay tou aap ko pata ho ga keh mein nay kahein bhi Buturabi Sahib kisi bhi sawaal kay jawab mein had-e-adab karas nai ki. Aur un kay sawaalat ko ghaneemat samjhtay howay apnay khiaalat ka izhaar kar diya hay. Mera yaqeen hay tazheek aamaiz raviyah sirf wo hi ikhtiar karta hay jisay apni izat ka paas na ho. Phir bhi agar kisi jumlay say is tarah ka izhaar naa danistah tor par ho gaya hay to usay urdu zubaan par meri kamzor grift samjh kar dar guzr keejiyaee.
omerkashmiri liked this post
گوریلا جنگوں اور کنوینشنل وارفئیر کی مُبادیات سے ناواقف کوئی شخص ہی ایسی دلیل سے مُتفِق ہوگا جو یہاں انٹرنیٹ مُجاہدین فراہم کر کے اپنے پہلے سے متاثر بھائیوں کو مزید مُتاثر کرنے کے درپے ہیں۔ کاش آپ نے انٹرنیٹ کی بجائے میدان میں جہاد کیا ہوتا تو اِس درفنطنی سے بچا جا سکتا تھا۔ ۔ ۔
۔
ویتنام میں اگر روس کی مدد تھی تو افغان جنگ تو ’’مُجاہدین‘‘ نے فرشتوں کی مدد سے جیتی تھی جو اُنکی نُصرت کو قطار اندر قطار اُترتے رہے غلطی سے جِن میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی حوریں بھی زبرستی شامل ہوتی تھیں۔ یہ فرشتے اپنے ہمراہ جنت کے میوے ڈالروں کی شکل میں بوریوں میں بھر بھر کر کارِ اِلٰہی کی تکمیل کو لاتے ہونگے؟
بحر حال میں یہ "یہودی سازشی تھیوری" ماننے کو تیار نہیں کیونکہ میرے سامنے یقین کی وہ دیوار کھڑی ہے جِس کے مطابق افغان مُجاہدین کو اللہ نے وہ صلاحتیں عطا کی تھیں کہ اُنہوں نے رشین آرٹلری کو لاتیں مار مار کر دریائے آمو کے اُس پار دھکیل دیا تھا اور روسی ائیر فورس کے طیارے بھی اپنے آتشیں تھوُک سے گِراتے تھے جِن میں بدّعاؤں کی آمیزش نے اُسے (تھوک کو) سٹنگر میزائل کی قوت عطا کر دی تھی۔
جہاں تک ساری دُنیا کا افغانوں کے خِلاف اکھٹا ہونے کی بات تو ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ اِس حوالے سے پشاور کا بیس کیمپ تو یاداشتوں میں محفوظ ہوگا جہاں دُنیا بھر سے عرب مجاہدین ریالوں، دِرہم و دینار کے ساتھ صِرف رنگ رلیاں منانے اکھٹے ہوتے تھے اور افغان خفیہ ایجنسی ’’خاد‘‘ اور ’’کے جی بی‘‘ وغیرہ اُن کی تفریح طبع کیلیئے آتش بازی کا سامان کرتی تھیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ شائد عبدللہ عزام کا کیمپ بھی کِسی ایسی کی آتش بازی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا؟؟
قِلتِ وقت کیوجہ سے اوجھڑی کیمپ اور بستی لعل کمال میں ہونے والے بِگ بینگ کا ذکر نہیں کر سکا۔ معذرت خواہ ہوں۔
اور موجودہ افغان جنگ میں طالبان کی ’’تنہا پرواز‘‘ کی حقیقت جاننے کیلیئے وڑائچ صاحب کی پوسٹ کے جواب کا انتظار کیجیئے ۔ ۔ ۔ ۔ آپ کی باری پہلے آنے کی وجہ میری سُست مزاجی کے علاوہ آپ کا ’’دو نفلوں کی مار‘‘ ہونا بھی ہے !!۔
ہاں! اگر امریکی تابوت گننے سے فُرصت مِلے تو کراچی سے مزار شریف تک پھیلی مظلوموں کی قبر شُماری بھی کر لیجیئے گا کہ مُجھ ناچیز کی گنتی ہزاروں پر ختم ہو جاتی ہے۔
فرشتے قطار اند قطار مجاہدین کی ’’نصرت‘‘ کرتے ہوئے۔
اِسے غیبی مدد ہی سمجھیں۔ کیمرے کی موجودگی پر دِل چھوٹا مت کریں۔
مجاہدین کو بدنام کرنے کی یہودی سازش جان کر پیشقدمی جاری رکھیں۔
Last edited by BuTurabi; 14-Sep-2012 at 11:52 AM.
GeoG, najOOmi, tariisb, chirchra, seekers, AliTepu, 1manarmy, nasirzaman, Believer12, awan4ever, JusticeLover, patriot, AhsanAltaf1, warraich001, EniGma90, Unicorn, aq.inqalabi, muntazir, nomi304, HHH..., Mansoor Khan, moazzamniaz, VoteME, falcons, _pakistan liked this post
angryoldman thanked for this post
meetnavpk disliked this post
w-a-n-t-e-d- disliked this post
Abo Qatada: only and only if ALLAH wills, then Allah gives skills and everything which is required for victory , else thinking that victory is because of your bravery and extreme skill is not wise. Then you are following the cause just for FAME and BRAVERY not for ALLAH.
میں جس نظر سے دنیا کو دیکھتی ہوں، وہ پیش خدمت ہے۔
ا. قران یہود و نصاری کے بارے میں کیا ہدایات دیتا ہے اور ان کی فطرت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ حاص طور پر یہود کی تمام حصلتوں پر نگاہ رہے
یہود ہوں یا نصاری یا پھر ہندو ۔۔۔۔ انکے متعلق جو کچھ آج مشہور ہے، وہ کم از کم قرآن میں موجود نہیں ہے۔
میں ہر شخص کو سب سے پہلے "انسانیت" کے پیمانے پر ناپنے کی قائل ہوں۔ میں نے بہت سے مسلمان ایسے دیکھے ہیں جو کہ میر جعفر و صادق کے روپ میں ہوتے ہیں اور سازشوں کے بادشاہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ مگر یورپ میں ایسے یہودی ٹیچرز اور جاننے والے اور ہمسائے بھی گذرے ہیں جو کہ انسانیت پر یقین رکھتے ہیں۔ (جبکہ پاکستان میں یہ تصور ہے کہ ہر یہودی کا سراپا اور کردار دجال سے ملتا جلتا ہے۔ ہم بچے ہی ہوتے تھے اور مجھے اُس وقت بہت حیرت ہوئی جب پاکستان میں میرے کزنز وغیرہ کو علم ہوا کہ یہودی بھی ہمارے جاننے والے ہیں اور پھر انہوں نے یہودیوں کی برائیاں شروع کی۔ یہ بھی پروپیگنڈہ ہے اور انسانیت کے خلاف جرم ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہودی انتہا پسند بھی مسلمانوں کے خلاف ایسے ہی پروپیگنڈہ کرتے ہوں گے)۔
ب. حلا فت راشدہ میں امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں ان کا کیا کردار ہے؟
ت. یہود کا طریقہ واردات کیا رہا ہے؟
یہ دیکھیے "مسلم پروپیگنڈہ" کی ایک بہت بڑی مثال۔
عبداللہ ابن سبا نامی یہودی نے خلیفہ ثالث حضرت عثمان کے خلاف ہرگز کوئی سازش نہیں کی اور یہ تاریخ بنی نوع انسانی کا ایک طویل ترین (ساڑھے بارہ سو سالہ طویل) پروپیگنڈہ ہے اور اسے کرنے والے ہیں "مسلمان"۔
عبداللہ ابن سبا کے متعلق روایات کے 2 گروہ ہیں۔
پہلا گروہ ان تاریخی روایات کا ہے، جو کہ "مستند" ہیں (یعنی سلسلہ اسناد رکھتی ہیں اور ان پر اعتماد کیا جا سکتا ہے)، وہ سب کی سب اس بات پر متفق ہیں کہ عبداللہ ابن سبا کو جناب عثمان بن عفان کے دور میں دور دور تک کہیں کوئی کردار اور نام و نشان نہیں تھا ۔۔۔۔۔ بلکہ عبداللہ ابن سبا حضرت عثمان کے قتل کے بہت سالوں کے بعد حضرت علی ابن ابی طالب کے دور میں "پہلی" بار نمودار ہوا اور علی کی ربوبیت کا دعوی کیا۔ اس پر علی ابن ابی طالب نے اسے آگ میں جلوا دیا۔
دوسرا گروہ:۔
روایات کا یہ دوسرا گروہ سرے سے کوئی "سند" ہی نہیں رکھتا (یعنی سلسلہ رواۃ ہی موجود نہیں)۔
بلکہ سن 150 ہجری میں سیف ابن عمر کذاب نامی ایک شخص نے ایک افسانہ لکھا تھا، اور یہ وہ پہلا شخص تھا جس نے عبداللہ ابن سبا کا نام لیکر پوری ایک داستان ہوشربا بیان کی کہ عبداللہ ابن سبا ایسا دیومالائی کردار تھا کہ اس نے دو تین سال کے قلیل عرصے میں پہلے کوفہ میں ہزاروں صحابہ و تابعین کو بہکا کر گمراہ کر دیا، پھر کوفہ سے بصرہ گیا اور وہاں ہزاروں صحابہ و تابعین کو گمراہ کیا۔۔۔۔ پھر مصر گیا اور وہاں بھی ہزاروں صحابہ و تابعین کو ریکارڈ ٹائم میں گمراہ کیا۔ ۔۔۔۔۔
اور پھر ان تین چار سال میں وہ اتنے ہزاروں صحابہ و تابعین کو گمراہ کر چکا تھا کہ ان گمراہوں کے لے جا کر اس نے مسلمان سلطنت کے دارالخلافہ مدینے میں جا کر خلیفہ وقت عثمان ابن عفان کو قتل کر ڈالا۔
یہ سیف ابن عمر کذاب سن 160 ہجری میں فوت ہوا۔ اسکے علاوہ کوئی اور شخص عبداللہ ابن سبا کی ان سازشوں کا عینی گواہ نہیں ہے۔
جبکہ جو کردار عبداللہ ابن سبا کے نام پر پھیلایا جاتا ہے، اسکے کئی ہزار عینی گواہ ہونے چاہیے تھے، اسکی روایت کئی سو "اسناد" کے ساتھ درج ہونی چاہیے تھی ۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔ مگر آپ کو حیرت ہو گی کہ اس پوری یہودی سازش کا واحد عینی گواہ فقط سیف ابن عمر کذاب ہے۔
اور حیرت کی بات ہے کہ سیف ابن عمر کذاب نے کوفہ، اور اسکے بعد بصرے، اور پھر اسکے بعد مصر کے حالات یوں بیان کیے ہیں جیسے کہ وہ ہر وقت عبداللہ ابن سبا کے ساتھ چپکا ہوتا تھا، اور اسکی ہر ہر "لفظ" کو کاپی میں نوٹ کر رہا ہوتا تھا، اور ایک ایک بات اور جز کی تفصیلات فراہم کر رہا ہے (حالانکہ یہ سازش انڈرگراؤنڈ ہو رہی ہوتی تھی)۔
مختصرا۔۔۔۔ اتنی بڑی سازش کہ جس کے ہزاروں عینی گواہ ہونے چاہیے تھے ۔۔۔اسکی حالت یہ ہے کہ کوئی "ایک" بھی ایسی روایت نہیں ہے کہ جسکا "سلسلہ اسناد" موجود ہو اور وہ اس سازش کا ذکر کرے۔
پہلے 300 سال تک تمام مسلمان مؤرخین، محدثنین اور فقہاء کی سینکڑوں کتابیں اٹھا لیں، آپ کو اس میں کہیں عبداللہ ابن سبا یہودی کا کردار دور دور تک نظر نہیں آئے گا۔۔۔۔۔ بلکہ اسکے مقابلے میں کئی سو ایسی روایات "سند" کے ساتھ انہوں نے نقل کی ہیں جن میں صحابہ کے حضرت عثمان سے اختلافات کا ذکر کیا گیا ہے اور پھر ان اختلافات کے نتیجے میں کیسے بات لڑائی تک پہنچی۔
چنانچہ، ایک طرف "ایک" بھی سند والی روایت نہیں ہے بلکہ سراسر سیف کذاب کا "بغیر سند والا" افسانہ ہے۔
جبکہ دوسری طرف "کئی سو" روایات بمع اسناد کے موجود ہیں جو کہ اس وقت کے صحیح حالات کو بتلاتی ہیں۔
پر افسوس کہ امت مسلمہ نے حق اور سچ بات کو چھوڑ کر اس دیومالائی افسانے کو اوڑھنا بچھونا بنایا اور سارا الزام یہودی سازش کرنے والے پر ڈال دیا جو کہ ظلم تھا۔ اسی بات پر مولانا مودودی نے جب اپنی کتاب خلافت و ملوکیت میں احتجاج کیا تو انہیں بھی کافر بنا دیا گیا۔
آج کے حالات کے مطابق مسلمانوں کا طرز عمل کیا ہونا چاہیے؟
بہت طویل ٹاپک ہے۔ لیکن اللہ اسے کوزے میں سمیٹنے کی توفیق دے۔ امین۔
۔1۔ جہاد کے لیے تین شرائط ہیں۔ جن میں سے "تبلیغ" سب سے اہم ہے۔ یعنی جہاد اُس وقت فرض ہو جاتا ہے جب کسی کافر ملک میں آپ کو تبلیغ کی اجازت نہ ہو یا پھر وہاں مسلمانوں کو انکے مذہب کی وجہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہو، یا پھر انہیں زبردستی مذہب تبدیل کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہو۔
۔2۔ آج انسانیت اپنی اس معراج پر آ گئی ہے جہاں جہاد کی یہ تینوں شرائط کم و بیشتر تقریبا ختم ہو گئیں ہیں۔
۔3۔ آج کا موجودہ دور، میرے نزدیک ہرگز جہاد کا نہیں ہے، بلکہ مکمل طور پر "تبلیغ" کا دور ہے، تربیت اور تذکیہ نفس کا دور ہے۔
۔4۔ مسلمان "علم" کے میدان میں پیچھے ہیں۔ آج انکی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ "جہاد" کے نام پر اپنی اس "علمی انحطاط" کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رکھئیے، کامیابی کی طرف کوئی "شارٹ کٹ" نہیں جاتا ہے۔ بلکہ قوم پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس علمی انحطاط کا ازالہ علم حاصل کر کے ہی کرے۔
تبلیغی جماعت
میرے خیال کے مطابق تبلیغی جماعت کا طرز عمل آج کے دور میں بالکل درست ہے۔ اگر اسلام کو جہادیوں نے اتنا بدنام نہ کر دیا ہوتا تو تبلیغی جماعت آج دنیا میں ایک انقلاب لا رہی ہوتی۔
امریکہ اور یورپ کی فحاشی اور دیگر غیر اسلامی طرز اعمال کی بے شک مخالفت کیجئے، اسے مت اپنائیے، ۔۔۔۔ لیکن اسکو جنگ و جدل تک نہ جانے دیجئے۔ بلکہ آج کے حالات کا بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھائیے۔
ہندو حضرات نے آج کے حالات کا بہترین فائدہ اٹھایا ہے اور ہندو برہمنوں مٰیں پڑھائی لکھائی کا تناسب ہندوستان کی بقیہ قوموں سے کہیں گنا زیادہ ہے۔ اس طرح ہندو برہمنوں نے اپنے آپ کو اونچا اٹھایا ہے اور آج ہندوستان پر راج کر رہے ہیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ ایرانی ملا حضرات ہوں یا پھر سعودی ملا حضرات ۔۔۔۔ ان میں سے کوئی بھی اپنے آپ کو "انتہا پسندی" سے نہیں روک سکا ہے اور ایک صورت یا دوسری صورت انہوں نے مخاصمت کی ایک دیوار کھڑی رکھی ہے جس سے اسلام کے نام کو یورپ میں بدنامی ملی ہے۔ (طالبان کا میں ذکر نہیں کرنا چاہتی کہ وہ بدترین مخلوق ثابت ہوئے اور انسانیت کی تذلیل یوں کی کہ ہندوؤں کو مجبور کیا کہ وہ زرد رنگ کا خاص لباس پہنیں تاکہ دور سے پہچانے جائیں اور انہیں تضحیک کا نشانہ بنایا جا سکے)۔
بہرحال، اب میں محسوس کرتی ہوں کہ اسلام اتنا بدنام ہو گیا ہے اور مسلم قوم میں تبلیغی قوتوں کے مقابلے میں جہادی قوتیں اتنی مضبوط ہو چکی ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ بہت دیر ہو چکی ہے۔ ہم پہلے ہی غلط راہ اپنا چکے ہیں اور جلد یا بدیر اسکے مضر اور خطرناک اثرات ہمارے سامنے ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کے خون کی صورت مین سامنے آ جائیں گے۔
میرے لیے امید کی کرن تبلیغی جماعت یا ان جیسی دیگر تبلیغی تحریکیں رہ گئی ہیں۔ آگے جو اللہ کو منظور۔
Last edited by mehwish_ali; 12-Sep-2012 at 11:43 PM.
w-a-n-t-e-d- disliked this post
بات اگر سچی ھو تو خواہ ایک لائن کا فقرہ ھی کیوں نہ ھو دل پر اثر کرتا ھے اور اگر اسکے الٹ ھو تو پھر جتنا مرضی لمبا کھینچ لیں۔علم حاصل کرنے کے لیے پھلے دل اور عقل کے دروازے پوری طرح وا ھونے چاھیئں ورنہ پھر سطحی سا علم ھی مل پاتا ھے۔ اور اپنی عقل سے انسان کچھ بھی نھیں سیکھتا۔
واقعی جھاد میں ھر کوی اپنے بھترین حربی ھتھیار استعمال کرتا ھے پر جنگ بدر میں تو ھتھیار تھے ھی نھیں اور وھاں صرف ایک ھی ھتھیار استعمال ھوا تھا اور وھ تھا رسول کریمکی دعایئں۔افغان جنگ میں صرف اس چیز کے علاوہ باقی سب کچھ ھے مثلاٌ دل دھلا دینے والے مظالم ، گلے کاٹنا، عورتوں کو ریپ کرنا اور بھیک مانگنے پر مجبور کرنا،تعلیم سے روکنا اور تعلیم میں اسلامی تعلیم سے روکنا بھی ھے کیونکہ ان پڑھ طالبان کو معلوم ھی نھیں کہ قرآن مجید کی سنھری تعلیمات کیا ھیں۔جنگوں میں اسلام کیا راھنمای کرتا ھے اور کفار مکہ کے بے انتھا ظلموں کے جواب میں نبی کریم
نے انسے کیا رویہ روا رکھا۔جب عیسائیوں کا وفد آیا تو انھیں اپنی عبادت مسجد نبوی میں کرنے کی اجازت دی گئ۔اور ایک کافر کو صرف اسلیے چھوڑ دیا گیا جو پڑھا لکھا تھا اور مدینہ میں بچوں کو تعلیم دے سکتا تھا بعد میں وھ اس حسن سلوک سے مسلمان بھی ھو گیا تھا۔
میں نے بعض کتب میں افغانوں کے حالات پڑھے ھیں انکا ایک جرم بھت بھیانک ھے کہ انسانیت کی رگوں میں زھر نشے کی صورت میں اتارنا اور یہ بنانا اور بیچنا بھت عام تھا۔ میں تبھی سمجھ گیا کہ الھی عزاب کو تو انھوں نے خود دعوت دے رکھی ھے۔آپ دنیا میں دیکھ لیں ایسی اور بھی قومیں ھیں پر سب کی سب دینا میں ذلیل ترین سمجھی جا رھی ھیں کیونکہ وھ ایک حرام ترین کاروبار میں لگ گئ ھیں
جھاد وغیرہ کی بحث تو بعد میں آتی ھے پھلے اسکی وجوھات بھی دیکھ لیں۔
w-a-n-t-e-d- disliked this post
mein is thread ka huleya nahin bigarna chahta ... umeed hai aap bhe khiyal rakhengaye ... is pe aap thread start kur leen aur jin k paas knowledge hai un sy behes karen .. shukriya
...........
Recently, some Shi'ites began to claim that "Abdullah bin Saba'" is a myth and an imaginative personality who never existed in history who is portrayed by legend as being a mysterious person and difficult to prove that he ever existed.
.....
.....
http://www.allaahuakbar.net/shiites/...aba_a_myth.htm
http://www.sunniforum.com/forum/show...l=1#post240972
http://www.youtube.com/watch?v=o9RLK7cPtpI
Last edited by Khalid; 13-Sep-2012 at 12:39 AM.
PAINDO thanked for this post
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)