Siasat.pk Forums
   
Results 1 to 3 of 3
  1. #1
    Moderator Shaista's Avatar
    Join Date
    Feb 2011
    Posts
    5,098
    Post Thanks / Like

    "Dr Afia can come back in Two days if Govt is Serious" Mike Gravel


    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے کئی آپشنز موجود ہیں،احمد اور مریم بازیاب ہو سکتے ہیں تو عافیہ کیوں نہیں ٹینا فوسٹرکے ہمراہ ڈاکٹر فوزیہ کے گھر میڈیا کوبریفنگ، امریکی وفد کا کراچی پہنچنے پرشاندار استقبال کراچی (آئی این پی)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں سابق امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک کے بعد 2008ءمیں اوباما کے خلاف امریکی صدارتی الیکشن لڑنے والے سینیٹر مائیک گریول کی قیادت میں امریکی وفد منگل کو کراچی پہنچ گیا۔ وفد میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل ٹینا فوسٹر اور دیگر بھی شامل ہیں ۔ ایئر پورٹ پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ،الطاف شکور سمیت بڑی تعداد میں عافیہ موومنٹ کے کارکنوں نے امریکی وفد کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا۔بعد ازاں ایک بڑے جلوس کی صورت میں امریکی وفد کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر گلشن اقبال میں لایا گیاجہاں میڈیا کوامریکی وفد کے اراکین نے خصوصی بریفنگ دی۔سابق امریکی صدارتی امیدوارمائک گریول، ڈاکٹر عافیہ کی وکیل ٹینا فوسٹر اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے حکومت پاکستان کے پاس کئی آپشن موجود ہیں۔پاکستان(باقی صفحہ5نمبر1) اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور دیگر قوانین بھی موجود ہیں جن کی بدولت ڈاکٹر عافیہ پاکستان واپس آسکتی ہیں۔ مائیک گریول نے کہاکہ اگر حکومت پاکستان آج سنجیدہ ہو جائے اور امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی دو ٹوک بات کرے تو 2دن کے اندر عافیہ صدیقی پاکستان آسکتی ہیں۔پاکستان امریکہ سے عافیہ صدیقی کا مطالبہ کرے اور یہ امریکی حکومت پر واضح کر دے کہ اگر وہ اس سے انکار کرتی ہے تو پاکستان سے اُس کے تعلقات الگ تھلگ اور متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس موقع عافیہ صدیقی کی وکیل ٹینا فوسٹر نے کہا کہ عافیہ معصوم پاکستانی شہری ہے جس سے ذہنی جسمانی اذیت سے گزارا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پر خلوص کوششوں کے نتیجے میں جب احمد اور مریم بازیاب ہو سکتے ہیں تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیونکر رہا نہیں ہوسکتی ۔علاوہ ازیں امریکی وفد نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ سے خصوصی طور پر ملاقات کی اور اُن سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ رمزے کلارک کے بعد مائیک گریول کی قیادت میں موجودہ وفد کے پاکستان آنے پے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی کوششوں میں تیزی آئی ہے ۔امریکی وفد اپنے دورے کے دوران اسلام آباد میں پاکستانی حکام ، اہم سیاستدانوں ، دانشوروں ، وکلاء، سول سوسائٹی کے ذمہ داران اور اہم شخصیات سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے سلسلے میں ملاقاتیں کرے گا ۔ مائیک گریول


    http://dunya.com.pk/index.php?key=VjFjeE1HTXhTbGRSYkZaVFZrVmFUMWxYZUhO a1JtUlZVMnRrVGxKdVFsZFphMVpYVlZaYVNHTjZhejA9

    ADVERTISING


    "If you wish to succeed in life, make perseverance your bosom friend, experience your wise counselor, caution your elder brother, and hope your guardian genius"

  2. Likes qasi, usmanrock liked this post

  3. #2
    Professional indigo's Avatar
    Join Date
    Oct 2011
    Location
    Islamabad
    Posts
    2,959
    Age
    27
    Post Thanks / Like
    Blog Entries
    1

    Re: "Dr Afia can come back in Two days if Govt is Serious" Mike Gravel

    Mike Gravel should know that in this case Govt is not politicians but Army, Army was never serious about Dr Afia...
    All Lal Topi Drama


  4. #3
    Member
    Join Date
    May 2012
    Location
    کراچی
    Posts
    39
    Age
    23
    Post Thanks / Like

    Re: "Dr Afia can come back in Two days if Govt is Serious" Mike Gravel


  5. Thanks gilanim thanked for this post
    Likes Belal liked this post

Thread Information

Users Browsing this Thread

There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 18-Jun-2012, 10:15 PM
  2. Replies: 0
    Last Post: 03-May-2012, 10:28 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 02-May-2012, 10:33 PM
  4. 'World fears US as a war-hungry drunk' Former-Senator Mike Gravel
    By patriot in forum India/International Siasat
    Replies: 0
    Last Post: 02-Dec-2011, 08:49 AM
  5. Replies: 8
    Last Post: 01-Feb-2011, 03:28 AM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
Siasat.pk Forums