ا
ارباب خضر حیات خان
پشاور… پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکز اور چا روں صو بوں سمیت خیبر پختو نخواہ میں آ ئندہ حکو مت مسلم لیگ (ن) کی قائم ہو گی جبکہ خیبر پختو نخواہ سے پیپلز پارٹی اور عوا می نیشنل پارٹی کا سیا سی جنا زہ الیکشن کے بعدجناح پارک سے اٹھا یا جا ئے گا۔ عوام نے نااہل اور پختون دشمن جما عتوں کے خلاف اپنا فیصلہ دیدیا ہے اور اب اس پر صرف مہر لگا نا با قی ہے۔ صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی بڑ ھتی ہو ئی مقبو لیت کو دیکھتے ہوئے انتخا بات میں تا خیر کی با تیں گردش کر نے لگی ہیں مگر اس قسم کی چا لیں چلنے والے بیما ر ذ ہنیت کے حامل افراد سن لیں کہ اگر ایسا کو ئی اقدام اٹھا نے کی کوشش کی گئی تو پوری قوم سراپا احتجاج بن جائے گی ۔ارباب خضر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نام پر ڈا کوؤں کے گروہ نے ملک پر قبضہ کر کے پوری قوم کو یر غما ل بنا رکھا ہے اور ملک کو غداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ارباب خضر نے کہا کہ صو بے میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کی مخلو ط حکو مت نے عوام کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے اور ایسی خو فنا ک کر پشن کی گئی ہے جس کی تا ریخ میں مثال مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صو بے میں ترقیا تی کا موں کے نا م پر کروڑوں روپے حکمرانوں کی جیبوں میں گئے ہیں جبکہ روز گار کو سر عام نیلا م کیا گیا ہے۔










