شمالی وزیرستان میں آپریشن ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا: فضل الرحمٰن
جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم ایم ایم اے کا حصہ ہیں اور جماعت اسلامی کو واپس لانے کے لئے رواں ماہ میں آخری کوشش کریں گے۔http://dunyanews.tv/index.php?key=Q2...cjTGFuZz11cmR1
سکھر میں جمعیت علماء اسلام سندھ کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، اگر آپریشن ہوا تو وہاں کی عوام کے ساتھ ملکر ڈٹ کر مخالفت اور مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام پر اصولی اختلاف ہے کیونکہ کسی بھی صوبے کے قیام کا آغاز صوبائی اسیمبلی سے ہوتا ہے۔ وفاق نے پارلیمانی کمیشن دیکر دستوری تقاضے پورے نہیں کیے۔ ہم غیر ضروری عناصر کو اہمیت نہیں دیتے۔ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم کا تاثر ملک کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔ دونوں اداروں کو احتیاط سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایسے حالات سے گذر رہا ہے کہ جس میں قومی کردار اور قومی سیاست کی ضرورت ہے۔













