نیویارک؛ رپورٹ؛محسن ظہیر ؛ پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان ان دنوں الزامات اور الفاظ کی جنگ جاری ہے جس میں آئے روز شدت پیدا ہو رہی ہے ۔ الزامات سامنے آنے کے بعد عمران خان ان کا جواب دے رہے ہیں تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کی سیکنڈ ان کمانڈ سیاسی قیادت تو عمران خان پر پے در پے حملے کررہی ہے تاہم میاں نواز شریف کی جانب سے ابھی تک براہ راست عمران خان کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا تاہم ان کی بیٹی مریم نواز پاکستان کے مین میڈیا کی بجائے سوشل میڈیا پر متحرک ہیں ۔ انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی پریس کانفرنس پاکستانی ٹی وی کی جانب سے براہ راست نشر کئے جانے پر معنی خیز انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا عمرا ن خان سمجھوتہ ایکسپریس پر سوار ہیں ۔
سیاسی ماہرین کے مطابق مریم نواز نے معنی خیز انداز میں کہا کہ عمران خان اپنی نواز مخالف سیاست کی وجہ سے بالواسطہ انداز میں صدر زرداری اور ان کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں جبکہ عمران خان نے اپنے گذشتہ دورہ امریکہ کے دوران اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں دونوں نواز شریف اور صدر زرداری کومسترد کریں گے اور اپنے اس دعوے کو وہ ایک بال سے دو وکٹیں لینے کے دعوے کی شکل میں
بھی کرتے ہیں
Source: www.pn.com.pk











bigsmile)
