نیویارک؛ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت ملک جمیل نے آغا وقار کو دورہ امریکہ کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آغا وقار امریکہ کا دورہ کریں اور وہ ان کے اس دورے کا تمام خرچ برداشت کریں گے۔ ملک جمیل نے کہا کہ آغا وقار امریکہ میں بین الاقوامی ماہرین کے سامنے پانی سے گاڑی چلانے والی اپنی کٹ کا نہ صرف مظاہرہ کریں بلکہ امریکہ میں اپنی اس ایجاد کو رجسٹر بھی کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آغا وقار پر تنقید کرنے والے لوگوں کو شرم آن چاہئیے۔ ملک میں جن لوگوں میں ٹیلنٹ اور صلاحتیں موجود ہیں ، ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے نہ کہ حوصلہ شکنی
source; www.pn.com.pk











