پردہ بیبیو ، پردہ ، عمائدین شہر ، کو آپکے بازار انے سے ، اپنے ایمان میں بہت "خلل" محسوس ہوتا ہے ، لہذہ ، اپنی "خریداری" اور ضرورت کے تحت ، دکاندار کو گھر پر بلا لینے میں کوئی حرج نہیں ، کیوں کہ ، عمائدین شہر ، بہت غیرت مند اور اسلام پسند ہیں ، ہمارے میڈیا میں ، اکثر و بیشتر ، مقامی ساختہ اسلام کے نام پر ، ایسی خبریں ، جگہ بناتی رہتی ہیں ، ہر علاقے کے لوگ ، اپنے اپنے دماغی خلجان اور ذہنی عارضے کے سبب ، کبھی ، عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیتے ہیں ، اور کبھی ، بازار آنے سے ،
ویسے ، سال کے باقی مہینے ، بازار آنا جانا ، ان خدائی فوجداروں کی طبیت پر گراں نہیں گزرتا ہوگا ، بس رمضان میں ، انہیں بھی ، وینا ملک کی طرح ، "خدمت رمضان" کا شوق چڑھتا ہے ،









