نیویارک : مخدوم جاوید ہاشمی پاکستان روانہ، عابد شیر علی جمعہ کو واپسی ہو گی
پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔ انہیں ائیرپورٹ پر امجد نواز سمیت تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے الوداع کہا۔ امریکہ کے دورے پر آئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی جمعہ کو واپس جائین گے ۔ ان کی روانگی سے قبل مسلم لیگ ن امریکہ کے سیکرٹری انفارمیشن سید انور شاہ واسطی ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے جس میں پارٹی اور کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک ہوں گی. پاکستانی نیوز پیپر نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ اس وقت ملک کی د و اور اہم جماعتوں کے قائدین ایس ایم ظفر اور حیدر عباس رضوی بھی امریکہ کے دورے پر ہیں ۔










