اس تھریڈ کی گفتگو پر نظر پڑی توقرآن کی سورة الحجرات کی ایک آیت یاد آگئ جس کا حوالہ دیناچاہتی ہوں
مومنو!کوئی قوم کسی قوم ہے تمسخر نہ کرے ممکن سے کہ وہ لوگ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں سے (تمسخر کریں) ممکن ہے کہ وہ ان سے اچھی ہوں۔ اور اپنے (مومن بھائی) کو عیب نہ لگاؤ اور نہ ایک دوسے کا برا نام رکھو۔ ایمان لانے کے بعد برانام رکھنا گناہ ہے۔ اور جو توبہ نہ کریں وہ ظالم ہیں (49:11)۔








