بھائیو اور بہنوں
ابھی پچھلے ہی دنوں میں نے پھر ایک خواب دیکھا ہے - دیکھتا ہوں کہ میں اپنے والد صاحب مرحوم حضرت مولانا حکیم مبین احمد (عالم فاضل مفسر و مولوی ) کے ہمراہ کسی مسجد میں نماز پڑھنے گیا ہوں -
مسجد کے دفتر استقبال میں ہم دونوں گیے اور کسی محترم سے بات کرنے لگا - پھر نظر گھمائی تو والد صاھب مرحوم غائب تھے - محترم نے بتایا کہ وہ مسجد کے آٹھویں منزل پر نماز پڑھنے چلے گئے ہیں - محترم نے حکم دیا کہ میں پاس والی مسجد میں چلا جاؤں (غالبا اس والی میں جگہ نہ ہوگی )
میں دوسری مسجد میں گیا جو کہ چالیس قدم سے بھی قریب تھی اور اندر سے بڑی حسین تھی - اسکا حسن اور سجاوٹ بلکل ویسے ہی تھا جیسا کہ میں اس خواب میں دیکھا تھا -
http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?75279-Totally-off-top-but-very-emotional
مسجد کے اندر جا کر بیٹھ گیا پھر ساتھ ہی میں ایک صاحب نظر آیے اور مجھ سے باتیں کرنے لگے - وہ مجھے ایک شیکل (یعنی اسرائلی بینک نوٹ )
دکھانے لگے جس پر میں ان سے جان چھڑانے کے لیے کہا 'ہاں اچھا ہے ' - یہ صاھب یہودی تھے - (ذہن میں سوچنے لگا کہ یہ یہاں کیوں ہیں )
جب نظر اٹھا کر دیکھا تو منہ کھلا رہ گیا اور خود بخود یہ الفاظ منہ سے نکل پڑے
ارے ! یہ تو مسجد اقصیٰ ہے
اور پھر نیند ٹوٹ گیی
یا الله ہماری موت سے پہلے مسلمانوں کو اقصیٰ پر غلبہ دے تاکہ میں وہاں دو رکعت پڑھ سکوں امین امین امین












