دل کے امراض کے کامیاب اور مؤثر علاج کے لئیے پہلے ان وجوہات اور اسباب کو دیکھنا پڑے گا جن کی وجہ سے مرض ہوا ہے۔ مرض کے اسباب کو ختم کر کے مرض کو آگے بڑھنے اور پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد علاج کی باری آتی ہے۔ مذکورہ بالا نسخہ جو برادر عزیز وطن دوست نے شیئر کیا ہے
اسکے اجزائے ترکیبی میں تضاد ہے۔ اور اگر اسے صحیح ترکیب کیساتھ بنا بھی لیا جائے تو دراصل یہ نسخہ مہزل ہے یعنی موٹاپا کم کرنے اور جسم کی زائد چربی کو ختم کرنے والا۔ اس طرح یہ نسخہ بلواسطہ مہزل ہونے کے دل کے ان مریضوں کے لئیے فائدہ مند ہے جن کے مرض کا سبب زیادہ وزن اور بسیار خوری ہے۔