ویسے یہاں کچھ لوگ ججز کے خلاف بات کرنے اور عبد القادر کے گیلانی کے خلاف بات کرنے کو ایک ہی پلڑے میں ڈال رہے ہیں
جب کے دونوں صورتوں میں زمین آسمان کا کا فرق ہے
یہ بات درست ہے کے ہر ایک کو یکساں انصاف ملنا چاہیے
مگر یہ بات بھی حقیقت ہے کے انصاف کے اداروں کا وقار بھی قائم رہنا چاہیے تاکہ لوگوں کا اعتماد اداروں پر قائم رہے
اس لئے عدلیہ یا ججز کو اس حوالے سے خصوصی استثناء ہونا چاہیے کہ انکے بارے میں ہر قص و ناقص کو بات کرنے کی اجازت نا ہو
اور اگر ہو بھی تو کچھ مخصوص اصول و ضوابط کے ساتھ
تاکہ معاشرے کسی انارکی کا شکار نا ہو