زرداری کی کامیابی کا راز ؟؟؟؟؟؟
بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ زرداری کی کامیابی کا راز انکی سیاسی بصیرت نہیں بلکے انکی توہم پرستی ہے جو انھیں جیل خانوں سے قصرے صدارت تک لے گئی .زرداری نے عوام کے لئے کوئی کام کیا ہو یا نہ کیا ہو لیکن اپنی حکومت کو بچانے کے لئے ہر ٹوٹکا کیا ہے .جیسے ہی صدارت کا تاج پہنا وہ اپنے پورے عملے کو لے کر عمرہ ادا کرنے پہنچے، صدارت کا منصب سنبھالا عمرہ کرنے کے بعد .
کچھ ہی عرصے بعد جب انکی حکومت آندھی میں رکھے ہووے چراغ کی طرح بجھنے کو تیار تھی تو انھوں نے کالے بکروں کی قربانی شروع کر دی .اس قدر کالے بکروں کی قربانی کی گئی کہ کالے بکرے نہ صرف مہنگے ہو گیے بلکے انکا قحط بھی پڑ گیا .میمو گیٹ کے مسلہ پر انھیں لگا کہ بکروں کی قربانی کچھ کمزور پڑ رہی ہے تو وہ فورن اجمیر شریف پہنچ کر دوله بن گیے اب میمو گیٹ توایک طرف یوں لگ رہا ہے کہ وہ اپنے وزیر گیلانی صاحب کے توہین عدالت کے مسلے سے بھی بچ گیے زرداری صاحب کے ابھی بہت سے ٹوٹکے ایسے ہیں جو منزرے عام پر نہیں ہیں ،لیکن کیا یہ لمحہ فکریہ نہیں ہے کہ زرداری صاحب ٹوٹکوں کی جنگ جیتے جا رہے ہیں ، وہ جو یہ یقین کیے بیٹھے ہیں کہ اگلا الیکشن بھی وہ جیت جایئں گے کہیں ایسا تو نہیں کہ کوئی اور مزار انھوں نے دریافت کرلیا ہو ،جہاں الیکشن سے پہلے جھاڑو دینے جائیں .











