Siasat.pk Forums
Results 1 to 11 of 11
  1. #1
    Expert BuTurabi's Avatar
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    مُلکوں مُلکوں
    Posts
    5,160
    Age
    900
    Post Thanks / Like

    سرمد کو اس سے کیا!۔




    وسعت اللہ خان
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

    سرمد کو اس سے کیا کہ اس کا ٹکٹ کس نے خریدا، کتنے میں خریدا، جہاز میں اس کی امی کو ملا کر کتنے لوگ سوار ہیں۔ وہ تو ابھی صرف بیس تک گننا جانتا ہے۔ وہ تو بس پاس بیٹھی امی کی گھورتی نگاہوں سے بچ بچ کر یہ سوچتے سوچتے سیٹ بیلٹ کے اندر سے بار بار نکلے جا رہا ہے کہ نانی امی اور خالہ اور خالہ کے دو بچوں سے ملنے اسلام آباد جا رہا ہے۔
    سرمد کو اس سے کیا کہ وہ کس ساخت کے جہاز میں بیٹھا ہے، کس کمپنی کے جہاز میں بیٹھا ہے، کتنے نئے یا پرانے جہاز میں بیٹھا ہے، اس کا لائسنس کون دیتا ہے، زندہ رہنے کا لائسنس کون دیتا ہے، مارنے کا لائسنس کون دیتا ہے، پائلٹ کسے کہتے ہیں، کنٹرول ٹاور کیا بلا ہے، بادل کیسے قتل کرسکتے ہیں۔ سرمد تو بس آتے جاتے ٹرالی پر جوس لانے والی آنٹی کی مسکراہٹ پہچانتا ہے۔
    وہ تو بس یہ تصور کرکے خوش ہے کہ اسلام آباد کے چڑیا گھر میں اوروں کے علاوہ منگو سے ملاقات ہوگی جس نے پچھلی دفعہ سونڈ اٹھا کر سرمد کو سلام کیا تھا۔ سرمد نے اس سلام پر حلق سے عجیب و غریب آوازیں نکالتے ہوئے خوب تالیاں بجائی تھیں۔ اور پھر سرمد نے منگو کی سونڈ سے ہاتھ ملا کر دوستی بھی کرلی تھی۔
    سرمد کا تصورِ چینل تو بس اتنا ہے کہ ٹی وی پر چھوٹا بھیم، سپائیڈر مین اور ٹام اینڈ جیری آتے ہیں۔ اس کو تو یہ پتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک پر جہاز زوں کرکے اڑتا ہے۔ گرتا تھوڑی ہے۔۔۔
    سرمد اسلام آباد پہنچ تو گیا مگر سرمد کو پتا بھی نہیں چلا کہ وہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ صرف نانی امی، دو خالائیں اور ان کے دو بچے جانتے ہیں کہ سرمد آیا ضرور مگر ملے بغیر ہی چلا گیا۔

    ٹکڑے ٹکڑے عمروں کی مسکان پڑی تھی

    جان بدن سے دور کہیں انجان پڑی تھی

    کسی کی آنکھوں میں پتھرائی حیرانی تھی
    کہیں کہیں کوئی آنکھ بہت سنسان پڑی تھی
    ایک طرف اک پرس پڑا تھا گڑیا کا
    ایک طرف اک گڈے کی بنیان پڑی تھی
    پتی پتی پھول ہوا میں بکھر گئے تھے
    اور زمیں پہ جھلسی ہوئی پہچان پڑی تھی
    کس چوڑی میں کس کے ہاتھوں کا ریشم تھا
    کس جوتے میں کن پیروں کی شان پڑی تھی
    کوئی جگر تھا، کوئی کلیجہ اپنی ماں کا
    کس تابوت میں جانے کس کی جان پڑی تھی

    (فاضل جمیلی)




    Last edited by BuTurabi; 23-Apr-2012 at 09:32 AM.


  2. #2
    Expert BuTurabi's Avatar
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    مُلکوں مُلکوں
    Posts
    5,160
    Age
    900
    Post Thanks / Like

    Re: سرمد کو اس سے کیا!۔


    ہر اُس آنکھ کے نام جو درد کو پلکوں مین بھینچ کر رو ئی نہیں، اُس سماعت کے نام جو کرب کو جذب کر کے سِسکی نہیں ، اُس آواز کے نام جو حلق سے وقتِ رُخصت پیچھے مُڑ کر تکتی رہی، ہر اُس آہٹ کے نام جو خوف کا نقاب اوڑھے نمودار ہوئی، ہر اُس آس کے نام جو بیان نہ ہو سکی، اُس خواہش کے نام جو تمام نہ ہو سکی، اُس دِل کے نام جواپنا کام بھول جائے، اُس وقت کے نام جو ذرا دیر کو رُک نہ سکا، اُس اِنتطار کے نام جو مُقرر وقت سے پہلے ختم ہو گیا، اُن رِشتوں کے نام جِنکے ’’اپنے‘‘ لمحوں میں ’’بیگانے‘‘ ہو گئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔



    اُن سب کے نام جِنکا کوئی نام نہیں۔
    Last edited by BuTurabi; 23-Apr-2012 at 10:38 AM.


  3. #3
    Expert janbazali's Avatar
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Faisalabad
    Posts
    5,399
    Age
    26
    Post Thanks / Like

    Re: سرمد کو اس سے کیا!۔

    کوئی جگر تھا، کوئی کلیجہ اپنی ماں کا
    کس تابوت میں جانے کس کی جان پڑی تھی

    YaAllah rehammm...

    it was so tragic


  4. Likes moazzamniaz, barca, KK YASIR liked this post

  5. #4
    Advanced KK YASIR's Avatar
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    No Where ...
    Posts
    2,031
    Age
    27
    Post Thanks / Like

    Re: سرمد کو اس سے کیا!۔


    ٹکڑے ٹکڑے عمروں کی مسکان پڑی تھی

    جان بدن سے دور کہیں انجان پڑی تھی

    کسی کی آنکھوں میں پتھرائی حیرانی تھی
    کہیں کہیں کوئی آنکھ بہت سنسان پڑی تھی
    ایک طرف اک پرس پڑا تھا گڑیا کا
    ایک طرف اک گڈے کی بنیان پڑی تھی
    پتی پتی پھول ہوا میں بکھر گئے تھے
    اور زمیں پہ جھلسی ہوئی پہچان پڑی تھی
    کس چوڑی میں کس کے ہاتھوں کا ریشم تھا
    کس جوتے میں کن پیروں کی شان پڑی تھی
    کوئی جگر تھا، کوئی کلیجہ اپنی ماں کا
    کس تابوت میں جانے کس کی جان پڑی تھی

    (فاضل جمیلی)



    i dont have words to describe my feelings after reading this ...............


  6. #5
    Professional shaheedchoudry's Avatar
    Join Date
    May 2009
    Posts
    4,615
    Post Thanks / Like

    Re: سرمد کو اس سے کیا!۔

    Rula hi diya yaar es Wusat Ullah Khan ki tehreer nay............






  7. #6
    Advanced
    Join Date
    Aug 2010
    Posts
    2,486
    Post Thanks / Like

    Re: سرمد کو اس سے کیا!۔

    AH..........................


  8. #7
    Advanced yeh-cheez's Avatar
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    aaj kal underground
    Posts
    2,050
    Age
    35
    Post Thanks / Like

    Re: سرمد کو اس سے کیا!۔

    Trying to stop tears in my eyes...while feeding my little one..!


  9. #8
    Expert Fatema's Avatar
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Pakistan
    Posts
    5,782
    Age
    23
    Post Thanks / Like

    Re: سرمد کو اس سے کیا!۔

    No word to express this tragedy!!

    Zimedar kon??


  10. #9
    Expert BuTurabi's Avatar
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    مُلکوں مُلکوں
    Posts
    5,160
    Age
    900
    Post Thanks / Like

    Re: سرمد کو اس سے کیا!۔

    Quote Originally Posted by Fatema View Post
    No word to express this tragedy!!

    Zimedar kon??
    ذمہ داری تقسیم در تقسیم ہوتی مُجھ پر بھی عائد ہوتی ہے اور آپ پر بھی کہ وقتِ اِنتخاب ہم نے ایسے نا اہل لوگوں کو ووٹ دیے جو سب کُچھ لوٹنا تو جانتے ہیں لیکن چلانا کُچھ نہیں۔

  11. Likes warraich001, Fatema liked this post

  12. #10
    Intermediate warraich001's Avatar
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    london
    Posts
    735
    Age
    15
    Post Thanks / Like

    Re: سرمد کو اس سے کیا!۔

    Quote Originally Posted by BuTurabi View Post
    ذمہ داری تقسیم در تقسیم ہوتی مُجھ پر بھی عائد ہوتی ہے اور آپ پر بھی کہ وقتِ اِنتخاب ہم نے ایسے نا اہل لوگوں کو ووٹ دیے جو سب کُچھ لوٹنا تو جانتے ہیں لیکن چلانا کُچھ نہیں۔
    bohat alaa........ or kitne dukh ke baat hai rehman malik n league ko kehta hai ke agar n league ko hamare teheekati team pasand nahi hai is ka matlab hai unhe airblue ka owner jail se bahir acha nahi lagta....... yani dono logon ke khoon se khel rahe hain

  13. Likes BuTurabi liked this post

  14. #11
    Expert Fatema's Avatar
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Pakistan
    Posts
    5,782
    Age
    23
    Post Thanks / Like

    Re: سرمد کو اس سے کیا!۔

    Quote Originally Posted by BuTurabi View Post
    ذمہ داری تقسیم در تقسیم ہوتی مُجھ پر بھی عائد ہوتی ہے اور آپ پر بھی کہ وقتِ اِنتخاب ہم نے ایسے نا اہل لوگوں کو ووٹ دیے جو سب کُچھ لوٹنا تو جانتے ہیں لیکن چلانا کُچھ نہیں۔
    بھیا آپ شاید مذاق فرما رہے ہیں۔ ۔ ۔کبھی صاف شفاف انتخابات ہوئے ہیں؟ ، یا کسی اہل انسان نے انتخاب کے ذریعے حکومت میں آنے کی کوشش کی؟۔ ۔ ۔ یہاں تو آوے کا آوا ہی الٹا ہے۔ ۔

  15. Likes BuTurabi liked this post


Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 30-Jun-2011, 11:02 AM
  2. Replies: 3
    Last Post: 04-Jun-2011, 10:10 PM
  3. افواج پاکستان مقدس گاے کسطرح ۔
    By sdmuashr in forum Siasi Discussion
    Replies: 23
    Last Post: 25-Apr-2011, 12:15 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 02-Apr-2011, 08:21 AM
  5. Replies: 7
    Last Post: 14-Mar-2011, 03:52 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •