راولپنڈی میں چکلالہ کے علاقے بحریہ ٹاوٴن کے قریب نجی ایئر لائن کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، ذرائع کے مطابق حادثے میں تقریباً تمام 127 افراد جاں بحق ہوگئے، تاحال کسی کے زندہ بچنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، وزارت دفاع نے حادثے میں 118 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ راولپنڈی کے علاقے کورال کے گاوٴں حسین آباد کے قریب طیارہ شام 6سے ساڑھے 6 بجے کے قریب گرا اور طیارے کے ٹکڑے نصف کلو میٹر تک پھیلے ہوئے ہیں، طیارے کا ملبہ کئی مکانوں پر گرا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنوری ٹاون کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا عطاءالرحمن صاحب بھی طیارے کی حادثے میں شہید ھونے والوں میں شامل ہیں۔
انا لللہ وانا الیہ راجعون (الھم الغفرھم والرحمھم)









