Siasat.pk Forums
View RSS Feed

Salik's Mentations....

I have diplomatic immunity....

Rating: 2 votes, 5.00 average.
diplomatic-immunity.jpgغصہ اور چڑچڑاہٹ اس پر سوار تھے۔۔۔۔۔دو ہفتوں سے وہ "صاحب" اور "صاحبہ" كی جھنجلاہٹ كی مشق ستم كا شكار تھا۔۔۔۔ اب تو حد ہو گئی تھی۔۔۔ صبح صبح اس كو بلا كر كہا گیا كے اگر اس نے یہ مسئلہ حل نہ كیا تو اس كی چھٹی كر دی جائے گی۔۔۔۔۔ اسے لگا كہ اس سارے مسئلہ كا ذمہ دار ریمنڈ ڈیوس ہے۔۔۔۔ نہ وہ یہ قتل كرتا نہ خواہ مخواہ اس كے شب و روز میں یہ رخنہ پیدا ہوتا۔۔۔۔ پھر اسے لگا كہ شاہ محمود قریشی اس مصیبت كا ذمہ دار ہے۔۔۔ نہ وہ استثنا٠ كے معاملے میں ٹانگ اڑاتا نہ اس كے شب و روز جھنم بنتے۔۔۔ اب تو شائد میں خوابوں كی سرزمین سےنكالا جائوں ----
اس كے منہ سے مغلضات كا طوفان بہ نكلا۔۔۔۔--Bloody Pakis
اس زندگی سے تو موت ہی بہتر ہے۔۔۔۔ اس نے اپنا ریوالور نكالا۔۔۔ لوڈ كیا ۔۔ اور كنپٹی پر ركھ لیا۔۔۔ اس كے ماتھے پر پسینے كے قطرے چمك رہے تھے۔۔۔ كچھ دیر وہ گو مگو كی كیفیت میں رہا۔۔۔ پھر اس نے كچھ سوچا اور سفارت خانے كے ساتھ ہی اپنی رہائش كی طرف بڑھ گیا۔۔۔۔ اس نے گاڑی نكالی اور بے مقصد شہر كی سڑكو ں پر پھرنے لگا۔۔۔۔ كچھ دیر ادہر ادہر گاڑی گھمانے كے بعد ایك كافی شاپ كے سامنے اس نے گاڑی روك دی۔۔۔ اور سامنے آنے جانے والے مست شہریوں كو دیكھنے لگا۔۔۔۔ اس كو اپنے ملك كے كالے پیلے لوگ لال بیگوں كی طرح محسوس ہو رہے تھے۔۔۔۔

كاش میں بھی یہاں كا باسی ہوتا۔۔۔ كاش میری جلد كا رنگ بھی گورا ہوتا۔۔۔ اس كی كیفیت ہذیانی ہو چكی تھی۔۔۔اسے یہ گورے اپنے دشمن نظر آنے لگے۔۔۔۔ غصے میں اس نے ریوالور نكالا اور سامنے مجمعے پر پورا كا پورا چیمبر خالی كر دیا۔۔۔۔ اگلے ہی لمحے جیسے اس كی آنكھ كھل چكی تھی۔۔۔ یہ میں نے كیا كیا؟؟؟ اس نے ایكسلیٹر پر پاٗئوں ركھا ۔۔۔ اور گاڑی دوڑا دی۔۔۔ دو چار گورے گاڑی كے نیچے بھی آگئے۔۔۔

وہ سڑك پر پاگلوں كی طرح گاڑی چلا رہا تھا۔۔۔ اس كی كوشش تھی كہ جلد از جلد اپنے سفارت خانے كے اندر پہنچ جائے ۔۔۔ جہاں اس كے خیال كے مطابق اس كو بھی استثنا ٠ حاصل تھا۔۔۔۔ پولیس كی گاڑیوں كے ھوٹر اب سنائی دے رہے تھے اور فضا میں ہیلی كاپٹر كی آواز بھی آ نے لگی تھی۔۔۔۔۔ گاڑی بھگاتے ہوئے جیسے ہی وہ سفارت خانے كے وسیع و عریض احاطے میں داخل ہوا پولیس كی دو گاڑیاں بھی اس كے ساتھ ہی داخل ہو گئیں۔۔۔۔

"Get out!! Get out of the car!!" The policemen were shouting... "With your hands over your head."

"This is the building of the consulate....You cant enter this building... and I have the diplomatic immunity..." He shouted...

"Not in this country... Get out of the car with your hands over your head... You have the right to remain silent... Any thing you say can be used against you in the court of law.."
The officer said...

جیسے ہی وہ باہر نكلا۔۔۔ پیچھے سے پڑنے والی لات نے اسے زمین چاٹنے پر مجبور كر دیا۔۔۔ اسے خیال آیا كہ اصول اور ضابطے تو صرف كمزوروں كے لئے ہوتے ہیں۔۔۔۔مقدمہ چلا۔۔۔ اسے بجلی كی كرسی پر بٹھا دیا گیا۔۔۔۔اسے بچانے كی تمام كوششیں لاحاصل ثابت ہوٗئیں۔۔۔۔

اس كے آخری الفاظ تھے۔۔۔۔۔۔۔
I have diplomatic immunity!!!!!!

All characters and the central plot of this story are fictional... Any similarity is a coincidence...
0 Thanks, 0 Likes, 0 Dislikes

Updated 16-Feb-2011 at 10:10 PM by Waseem

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
International Affairs , Pakistan , International Issues , Establishment , General

Comments

  1. Raaz's Avatar
    Same , Zardari has Democratic Presidential immunity.

    License to rob.
    0 Thanks, 0 Likes, 0 Dislikes
  2. suAhmed's Avatar
    you have writen every thing,and there is no doubt. All of us Pakistanies should know this ''That all type of IMMUNITIES are for power full states and people only''
    0 Thanks, 0 Likes, 0 Dislikes